محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
تبلیغِ دین کی خاطرٹیپ ریکارڈ،ویڈیو کیسٹ،سی ڈی وغیرہ کااستعمال مسئلہ(۴۲۱): آج ٹیپ ریکارڈ،ویڈیو کیسٹ ،سی ڈی ، اور سافٹ ویئر وغیرہ کا استعمال عام ہوچکا ہے ،اس لئے تبلیغِ دین اور اشاعتِ حق کے خاطر ایسی کیسٹیں،سیڈیاں اور سافٹ ویئر بنانا، جس میں اخلاقی وتربیتی تعلیمات کو ریکارڈ کیا گیا ہو (خواہ صرف آواز یا آواز کے ساتھ حروف ہوں ) جائزہے ، بشرطیکہ اس میں ذی روح کی تصاویر نہ ہوں ۔(۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ الکتاب ‘‘ : {خلق لکم ما في الأرض جمیعا} ۔ (سورۃ البقرۃ : ۲۹) ما فی ’’ الأشباہ والنظائر ‘‘ : وبقاعدۃ فقہیۃ : ’’ إن الأصل في الأشیاء الإباحۃ ، حتی یدل الدلیل علی عدم إباحتہ ‘‘ ۔ (۱/۲۵۲) ما فی ’’ رد المحتار علی الدر المختار ‘‘ : ’’ لا تمثالَ إنسان أو طیر ‘‘ ۔ ’’ درمختار ‘‘ ۔ قولہ : (أو طیر) لحرمۃ تصویر ذي الروح ۔ (۹/۵۱۹ ، الحظروالإباحۃ ، فصل في اللبس)