محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
امام غزالیؒ فرماتے ہیں : ’’اگر بندہ اللہ پر توکل کرے تووہ اس طرح روزی پہنچاتا ہے جس طرح پرندوں کو ، متوکلین کو رزق ایسی جگہ سے پہنچ جاتا ہے جہاں سے ان کو وہم وگمان بھی نہ ہو‘‘۔(احیاء العلوم)تنبیہ :… صحابۂ کرام ، اولیاء عظام وغیرہ کے توکل کے حالات وواقعات کو دیکھ کر ،ہم جیسے کمزور یقین والوں کو ان پاکیزہ لوگوں کی نقل نہیں اتارنی چاہیے، کیوں کہ وہ حضرات بڑے مجاہدوں کے بعد ایسے بلند مقامات پر فائز تھے ،کہ ہمارے لیے وہاں تک رسائی بظاہر ممکن نہیں، اس لیے ہمیں تو صرف اللہ تعالی کے کمالات کا یقین پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہم کو چاہیے کہ : … مادی وسائل کے ساتھ ساتھ روحانی وسائل وذرائع کو بھی اپنائیں ،تاکہ فلاحِ دارین نصیب ہو۔ ٭٭٭٭٭