محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
غیر متعارف :… قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالی ہے : {کلما دخل علیہا زکریا المحراب وجد عندہا رزقاً قال یٰمریم أنی لک ہذا قالت ہو من عند اللہ ، إن اللہ یرزق من یشاء بغیر حساب}۔ … زکریا علیہ السلام محراب میں تشریف لائے مریم کے پاس کھانے کی چیزیں تھیں ، پوچھا مریم یہ کہاں سے آئیں ؟ وہ کہنے لگی اللہ کے پاس سے ، بلاشبہ اللہ تعالی رزق دیتا ہے بلا حساب وکتاب کے۔ (آل عمران:۳۷) متقی (پرہیزگار)آدمی کے تھوڑے رزق میں اللہ تعالی برکت ڈال دیتے ہیں ، بقول علامہ تھانوی رحمہ اللہ : تھوڑا روپیہ یا تھوڑی چیز بہت ہوجائے۔ ۴) صبر :…ارشادِ باری تعالی ہے : {واستعینوا بالصبر والصلوۃ}۔ …مدد لو صبر اور نماز سے۔(بقرۃ:۴۵) حدیث میں ہے کہ جو شخص بھوکا یا محتاج ہو اور اپنی حاجت لوگوں سے چھپائے رکھے ،تو اللہ تعالی کے ذمہ ہے کہ اس کو ایک سال کی روزی حلال طریقے سے عطا فرمائیں۔ (معجم الأوسط للطبراني:۲/۲۱، حدیث نمبر:۲۳۵۸) اللہ ہم مادہ پرستوں کے ذہن میں یہ بات اتاردے کہ صبر سے بھی معیشت کا مسئلہ حل ہوتا ہے۔(۵) روحانی اعمال …بعض اعمال ایسے ہیں کہ ان کے کرنے سے اللہ تعالی رزق کا مسئلہ حل کردیتے ہیں ، یہ دو طرح ہیں : منصوص ، غیر منصوص یعنی مجرباتِ اولیاء اللہ۔منصوص : … جیسے نماز ، ایک منصوص روحانی عمل ہے،جس سے روزی کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے ۔