محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
دوقسمیں ہیں: (۱) مکروہ تحریمی :…جو حرام کے قریب ہو وہ مکروہِ تحریمی۔ (۲) مکروہ تنزیہی : … جو جائز وحلال کے قریب ہو وہ مکروہِ تنزیہی ہے۔ (قاموس الفقہ) کتبِ فقہیہ میں اس باب کو’’ الحظر والإباحۃ ‘‘ کے علاوہ اوربھی دیگر ناموں سے موسوم کیا گیا ہے مثلاً ؛’’ کتاب الاستحسان‘‘ اور’’ کتاب الکراہیۃ/ الکراہۃ ‘‘۔ (بدائع الصنائع : ۴/۲۸۸) ’’ کتاب الحظر والإباحۃ ‘‘ نام رکھنا اس کے مقتضاء کی طرف مشیر ہے کہ اس کتاب میں معاشرتی ، معاملتی اور عبادتی ، محرمات ومحللاتِ شرعیہ کو بیان کیا گیا ہے۔ ’’ کتاب الکراہیۃ/ الکراہۃ ‘‘سے تعبیر کرنے میں اس طرف اشارہ ہے کہ اس کتاب میں عموماً محرمات کا بیان ہوتا ہے ، اور ہر محرم شرعاً مکروہ یعنی ناپسندیدہ ہوتی ہے، اس لیے کراہت محبت اور رضاء کی ضد ہے۔ ’’ کتاب الاستحسان‘‘ سے موسوم اس وجہ سے کیا جاتا ہے ، کہ اس کتاب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن کو عقل وشرع مستحسن اور بہتر سمجھتی ہیں۔ ٭٭٭٭٭