محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
دیئے تو پریس کرنا لازم ہوگا یا نہیں ؟ اگر پریس کرنا اس شہر میں عرف اور عادت میں رائج نہ ہو تو بغیر موجر کی شرط کے پریس کرنا دھوبی پر لازم نہ ہوگا ۔ (۱) ۸-… اگر مزدور کوسامان اٹھانے کے لئے اجرت پر لیاتو مزدور پر مقررہ مقام تک سامان لے جانا لازم ہے ، البتہ سامان کو اس کی جگہ پر رکھنا اس پر لازم نہ ہوگا، مثلاً کسی نے گاڑی کرائے پر لی اور اس کو کہا کہ میںفلاں گاؤں یا شہر کے فلاں محلے میں، فلاں مکان میں رہتا ہوں سامان وہاں پہنچادو، تو اس پر اس سامان کا گھر تک پہنچانا لازم ہے، مگر گاڑی سے اتارنا اور گھر کے اندر لے جانا، اور اس کو سیٹ کرکے دینا وغیرہ ،یہ سب امور اس پر لازم نہ ہوںگے ،ہاں! اگر عرف میں ایسا ہو تو درست ہوگا ، ورنہ پھر اس کی الگ سے مزدوری متعین کرنی ہوگی ۔ (۲) ------------------------------ (۱) ما فی ’’ بدائع الصنائع ‘‘ : وقد قالوا : في توابع العقود التي لا ذکر لہا في العقود أنہا تحمل علی عادۃ کل بلد، حتی قالوا فیمن استأجر رجلاً یضرب لہ لبناً أن الزنبیل والمتبن علی صاحب اللبن، وہذا علی عادتہم ۔ (۶/۵۳، کتاب الإجارۃ ، فصل في حکم الإجارۃ) (۲) ما فی ’’ بدائع الصنائع ‘‘ : وقالوا فیمن تکاری دابۃ یحمل علیہا حنطۃ إلی منزلہ، فلما انتہی إلیہ أراد صاحب الحنطۃ أن یحمل المکاري ذلک فیدخلہ منزلہ وأبی المکاري، قالوا: قال أبوحنیفۃ: علیہ ما یفعلہ الناس ویتعاملون علیہ ، وإن أراد أن یصعد بہا إلی السطح والغرفۃ فلیس علیہ ذلک إلا أن یکون اشترطہ، ولو کان حمالاً علی ظہر ہ فعلیہ إدخال ذلک ولیس علیہ أن یصعد بہ إلی علو البیت إلا أن یشترطہ ۔ (۶/۵۳ ، کتاب الإجارۃ ، فصل في حکم الإجارۃ)