محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
لازم اور ضروری ہے، اور اگر اس کو صفائی کا موقع نہ دیا جائے تو پھر یہ قرآن وسنت کے خلاف ہوگا، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :’’ جب تمہارے پاس دو آدمی کوئی قضیہ لائیں تو پہلے کے حق میں اس وقت تک فیصلہ نہ کرو جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو‘‘ ۔ (۱) ------------------------------ (۱) ما في ’’ جامع الترمذي ‘‘ : عن علي قال: قال لي رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : ’’ إذا تقاضا إلیک رجلان فلا تقض للأول حتی تسمع کلام الآخر فسوف تدري کیف تقضي ، قال علي : فما زلت قاضیاً بعد ہذا ‘‘ ۔ (۱/۲۴۸ ، باب ما جاء في القاضي لا یقضي بین الخصمین حتی یسمع کلامہما)