محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
متعین شرح سے بیمہ کمپنی کو فیس اداکرتا ہے، جس کو پریمیم (Premium) کہتے ہیں ، اور اس سامان کو حادثہ لاحق ہونے کی صورت میں کمپنی اس کی مالی تلافی وتدارک کردیتی ہے ، اور اگر اس سامان کو کوئی حادثہ لاحق نہ ہوا ہو، تو ایسی صورت میں بیمہ دار نے جو پریمیم (Premium)ادا کیا ہے ،وہ واپس نہیں ملتا ہے ۔ ۳-…تامین المسؤلیت:… جس کو تھر ڈ پارٹی انشورنس (Thirdparty insurance) یعنیبیمۂ ذمہ داری کہتے ہیں ،اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ بیمہ دار بیمہ کمپنی کو قسط واررقم ادا کرتا ہے ، اوردونوں کے مابین یہ معاہدہ ہوتا ہے کہ اگربیمہ دار کی ذات یا گاڑی وغیرہ سے، کسی دوسرے انسان کو نقصان پہنچے ، اور اس کا تاوان بیمہ دار کے ذمہ لازم ہو ،تو کمپنی ا س تاوان کو ادا کرے گی ۔