محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
رقم جمع کرانا بھی جائز نہیں،کیونکہ اگرچہ اس میں سود لینے کا گناہ نہیں ، مگر تعاون علی الإثم کا گناہ ضرور ہے ،(۱)اس لیے بلاضرورت اس اکاؤنٹ میں بھی اپنا روپیہ جمع نہ کرے۔ ۲-… فکسڈ ڈیپازٹس (Fixed Deposites) یہ وہ رقم ہوتی ہے جو کسی معینہ مدت تک کیلئے بینک میں رکھوائی جاتی ہے،اور رقم رکھوانے والے شخص کو اس مدتِ معینہ سے پہلے رقم نکلوانے کااختیار نہیںہوتا، اور عام حالات میں یہ مدت پندرہ دن سے ایک سال تک کے درمیان ہو تی ہے ، بینک یہ رقم سرمایہ کاری میں استعمال کرتا ہے، اوررقم رکھوانے والے حضرات کو مارکیٹ کے حالات کے مطابق مختلف ٹرم کے اعتبار سے سود ادا کرتا ہے، لہذا اس اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانا بھی جائز نہیں ۔(۲) ۳-… سیونگ اکاؤنٹ(Saving Account)یعنی بچت کا کھاتہ ، اس اکاؤنٹ میں جو رقم رکھوائی جاتی ہے ، اس کی کوئی مدتِ مقررہ نہیںہوتی ،لیکن اکاؤنٹ ہولڈر قواعدو ضوابط کے تحت ہی رقم نکلواسکتا ہے ،چنانچہ وہ ایک ہی مرتبہ میں تمام رقم نکلوانے کا اختیار نہیں رکھتا، بلکہ بینک اس کے لئے ایک مقدار مقرر کرتا ہے ،کہ ایک دن میں بھی اتنی مقدار تک رقم نکلوانے کا اختیار ہے ،بعض اوقات بڑی رقم نکلوانے کے لئے بینک کو پیشگی اطلاع دینی ضروری ہو تی ہے، اس اکاؤنٹ میں رکھی جانے والی رقم ایک طر ح سے فکس ڈیپازٹس کی طر ح ہوتی ہے ، کہ تما م رقم ایک مرتبہ میں نہیں ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ الکتاب ‘‘ : لقولہ تعالی : {وتعاونوا علی البر والتقوی ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان واتقوا اللہ، إن اللہ شدید العقاب} ۔ (سورۃ المائدۃ : ۲)=