محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
٭روزہ اعضائِ ظاہر ہ وباطنہ کی حفاظت میں عجیب تاثیر رکھتاہے کہ بدنِ انسانی سے فاسد اور مخلوط مادہ کو زائل کرتاہے۔ ٭روزہ انسان کو خواہشاتِ نفسانی اور شہوات سے باز رکھتا ہے۔ ٭روزہ انسان کوتقویٰ کے اعلیٰ مراتب پر فائز کرتاہے ۔(۱) اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مقاصدِ شرعیہ ، فوائدِ طبیہ اور اسرارِ الہٰیہ ہیں جن کا عقلِ سلیم اور فطرتِ مستقیم مشاہدہ کرتی ہے، اور یہ شہادت دیتی ہے کہ روزہ اللہ رب العزت کی طرف سے اس کے بندوں پر ایک احسانِ عظیم اور نعمتِ بے نظیر ہے ۔(۲) ارشادِ باری تعالی ہے :{وإن تعدوا نعمۃ اللہ لا تحصوہا}۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرنے لگو تو احاطہ نہ کرپاؤ گے۔(۳) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) وللصوم تأثیر عجیب في حفظ الجوارح صحتہا ، ویعید إلیہا ما استلبتہ منہا أیدي الشہوات ، فہو من أکبر العون علی التقوی کما قال اللہ تعالی : {یآیہا الذین اٰمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون} ۔ [البقرۃ : ۱۸۳] (۲) ما في ’’ موسوعۃ الفقہ الإسلامي المعاصر ‘‘ : والمقصد أن مصالح الصوم : لما کانت مشہودۃ بالعقول السلیم والفطر المستقیمۃ شرعہ اللہ لعبادہ رحمۃً لہم وإحساناً إلیہم … اھـ۔ (۱/۲۹۱) (۳) (سورۃ النحل : ۱۸)