محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
جامعہ میں دارالافتاء کے قیام کے بعد جامعہ کے موقر استاذ شعبہ إفتاء کے ذمہ دار عزیزم مفتی محمد جعفر صاحب رحمانی نے، اپنی نگرانی میں طلباء افتاء سے ان مسائل کی تخریج وتحقیق کا کام کرواکر، انہیں مسائلِ جدیدہ کا ایک مستند مجموعہ بنادیا (تقبل اللہ مساعیہ الجمیلۃ )۔ اب جامعہ ان مسائل کو شائع کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہے ، دعا کرتا ہوں اللہ تعالی ہماری تمام نیک کاوشوں کو شرف قبولیت سے نواز کر اپنی رضا ء نصیب فرمائے ۔فقط (مولانا) غلام محمد وستانوی ۱۱؍۱۱؍۱۴۳۰ھ ۳۱؍۱۰؍ ۲۰۰۹ء