محقق و مدلل جدید مسائل جلد 1 |
|
اسی طرح اگر مصنوعی چیز ہے جیسے کپڑا یا جوتا ، یاگاڑی تو وہ کس کمپنی کے ، اور کہاں کے بنے ہوئے ہیں ، مثلاً: کانپور ، مرادآباد، دلی ،جاپان ، چین یا تائیوان وغیرہ کے؟ ۳-… مال کی صفت متعین ہو ، جیسے ہائی کوالٹی (High Quality)یا لو کوالٹی (Low Quality)یا میڈیم کوالٹی (Medium Quality)وغیرہ ۔ ۴- … مقدار معلوم ہو مثلاً: کتنا کلو ہے یا کس سائز کا ہے؟ ۵-… ادائیگی کی مدت معلوم ہو کہ سامان کتنے دنوں میں دیا جائیگا؟ ۶-… ثمن کی مقدار اورصفت معلوم ہو، یعنی کتنے روپئے کا ہوگا ، اور کرنسی کونسی ہوگی ، ہندوستانی روپئے، امریکی ڈالر، سعودی ریال یا کویتی دینار وغیرہ؟ ۷- … سامان کی کچھ رقم پیشگی اداکرنا ہے یا پوری رقم دینی ہے ؟ ۸- … بائع مشتری کو کہاں سامان پہونچائے گا، اکل کوا ، نندر بار یا ممبئی وغیرہ میں؟ (۱) ------------------------------ الحجۃ علی ما قلنا: (۱) ما فی ’’ الکتاب‘‘: لقولہ تعالی:{یا أیہا الذین آمنوا إذا تداینتم بدین إلی أجل مسمیً فاکتبوہ ولیکتب بینکم کاتب بالعدل} ۔ (سورۃ البقرۃ : ۲۸۲) ما فی ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘: عن ابن عباس قال: قدم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المدینۃ وہم یسلفون في الثمار السنۃ والسنتین والثلث، فقال : ’’ من أسلف في شيء فلیسلف في کیل ووزن معلوم إلی أجل معلوم ‘‘ ۔ متفق علیہ ۔ (ص : ۲۵۰) ما فی ’’ الہدایۃ‘‘ : قال : ولا یصح السلم عند أبي حنیفۃ إلا بسبع شرائط : جنس معلوم کقولنا : حنطۃ أو شعیر، ونوع معلوم کقولنا : سقیۃ أو بخسیۃ ، وصفۃ معلومۃ کقولنا : جید أو ردی، ومقدار معلوم کقولنا: کذا کیلا بمکیال معروف أوکذا وزناً ، وأجل معلوم ، والأصل فیہ ما روینا والفقہ فیہ ما بینا، ومعرفۃ مقدار رأس المال إذا کان یتعلق العقد علی مقدارہ کالمکیل والموزون والمعدود وتسمیۃ المکان الذي یوفیہ فیہ إذا کان لہ حمل ومؤنۃ ۔ (۳/۹۵) (فتاوی محمودیہ:۱۶/۲۱۹، ایضاح النوادر:۲۷)