ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
نے کہا کہ فقیر صاحب میں خود تو عالم نہیں ہوں لیکن عالموں کی صحبت میں رہا ہوں ۔ ان سے جو کچھ سنا ہے اس کی بناء پر کہتا ہوں کہ نہ تو آپ کا وضو ہوتا ہے اور نہ نماز ہوتی ہے کیوں کہ ایک آنکھ پر پٹی بندھی ہے وہ جگہ ہمیشہ خشک رہتی ہو گی اور یہ مانع (1) وضو ہے ۔ لہذا آج تک کی سب نمازیں آپ کی برباد ہوئیں چونکہ وہ فقیر باعتبار نیت کے طالب حق تھا ۔ صرف جہل سے مبتلا ہو گیا تھا اس کو سن کر بہت رویا اور توبہ کی واقعی جہل بھی بری چیز ہے ۔ حکایت : ہمارے تھانہ بھون کا واقعہ ہے کہ یہاں ایک فقیر رہتا تھا بالکل جاہل اور محلے کے اکثر لوگ اس کے معتقد تھے ۔ حتی کہ ہمارے نانا صاحب بھی چونکہ صلحائے فقراء سے ان کو خاص تعلق تھا ۔ وہ بھی معتقد تھے ۔ محلہ بھر میں صرف ایک شخص تھا کہ وہ اس فقیر کا معتقد نہ تھا اور یہی کہتا تھا کہ جاہل آدمی کی کیا فقیری ۔ اس حرکت پر تمام اہل محلہ اس کو ملامت کیا کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ اس شخص کو یہ شرارت سوجھی کہ اخیر شب کے وقت تہجد کے وقت کسی ذریعہ سے اس فقیر کے مکان کی چھت پر جا بیٹھا ۔ اور جب وہ تہجد کی نماز پڑھنے کے لئے گیا تو نہایت دھیمی اور سریلی آواز میں ان کا نام لے کر پکارا اس نے اپنا نام سن کر پوچھا کہ کون پکارتا ہے آپ فرماتے ہیں کہ میں ہوں اخی جبرئیل (2) جبرئیل کا نام سن کر وہ نہایت غور سے متوجہ ہوا ۔ الحائک (3) اذا صلی یومین انتظر الوحی ترجمہ : جلاہا دو دن نماز پڑھ کر ( اپنی کم عقلی کی وجہ سے ) وحی کا منتظر ہو جاتا ہے ۔ اور کہا کیا ارشاد ہے اس نے جواب دیا کہ مجھے خدا تعالی نے بھیجا ہے تجھے سلام کہا ہے اور یہ کہا ہے کہ اب تو بہت بوڑھا ہو گیا ہم کو تیری کبڑی کمر دیکھ کر شرم آتی ہے اس لئے ہم نے اب تجھ سے نماز کو معاف کر دیا ۔ یہ کہہ کر آپ وہاں سے چلے آئے ۔ اس فقیر نے جو اخی جبرئیل کی زبان سے پروانہ معافی سنا تو پھر کیا تھا وضو کا لوٹا رکھا اور سو گئے ۔ اب تہجد بھی غائب صبح بھی ۔ ظہر بھی معتقدین نے جو دیکھا کہ بڑے میاں کئی وقت سے مسجد میں نہیں ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) وضو صحیح ہونے کو روکنے والا اور جب وضو نہ ہو گا نماز بھی نہ ہو گی اور نجاست کی بتی الگ (2) عام لوگوں میں یونہی بولا جاتا ہے ورنہ اس لفظ کے معنی تو یہ ہوئے میرا بھائی جبرئیل کہنے والا معمولی آدمی تھا جیسا سنا کہہ دیا ۔ (3) یہ مثل مشہور ہے مگر سب ایسے نہیں ۔