ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
مجھے اپنے خزانے کی جواہرات دکھا دو تو اس کی سخت غلطی ہے اور کبھی یہ شخص کامیاب نہیں ہو سکتا البتہ کامیابی کی یہ صورت ہے کہ پہلے صاحب جواہرات سے ایک خاص تعلق پیدا کرے اور اس کے خواص میں داخل ہوجائے اس کے بعد بغیر درخواست ہی کبھی وہ مہربان ہوگا تو خود دکھلادے گا اسی کو کہتے ہیں بینی اندر خود علوم انبیاء بے کتاب و بے معید وا وستا ( اپنے اندر انبیاء کے جیسے علوم دیکھ لوگے - بغیر کتاب کے بغیر تکراری کے بغیر استاد کے ) علم چوں برتن زنی مارے بود علم چوں بردل زنی یارے بود ( علم کو جب تم بدن پر اثر ڈالنے والا کروگے تو ایک ایک سانپ بن جائے گا اور علم کو جب دل پر اثر ڈالنے والا بناؤگے تو مدد گار بن جائے گا ) تو دل مؤثر بناؤ اس کے بعد دیکھو کن علوم کا انکشاف ہوتا ہے اب لوگ چاہتے ہیں کہ ساری باتیں استاد کے سامنے بیٹھ کر حل کرلیں - حالانکہ یہ محض فضل خداندی سے ہوتا ہے اور وہ بھی جب کہ خدا تعالیٰ چاہیں کہ فضل اسی / 1 خاص طریقہ سے ہو - بعض کے لئے اسرار پر اطلاع نہ ہونا ہی خیر اور مصلحت ہے اور اسی طرح احوال کا نہ ہونا بھی کیونکہ کبھی کسی خاص شخص کے بارے میں یہی فضل ہوتا ہے کہ اس کو اسرار پر مطلع نہ کیا جائے جیسا کہ بعض کے لئے مطلع ہونا فضل ہوتا ہے - اور وجہ اس فرق کی یہ ہے کہ بعض آدمیوں کو جو کچھ اسرار معلوم ہونے لگتے ہیں تو ان کو ناز ہوجاتا ہے - حتیٰ کہ بعض بعض اپنے کو اکابر کے برابر سمجھنے لگتے ہیں لہذا اس کے لئے یہی / 2 مناسب ہے جب ہر ایک کے لئے مصلحت جدا ہے تو خود کبھی بھی تجویز نہ کرو - تو بندگی چوگدایاں بشرط مزد مکن کہ خواجہ خود روش بندہ پروی داند ( تم فقیروں کی طرح مزدوری کی شرط پر بندگی نہ کیا کرو کیونکہ ہمارا آقا تو خود بندگی والوں کی پروش کا طریقہ جانتا ہے - جو مناسب ہوگا عطا کریگا ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 پڑھنے پڑھانے سے / 2 نہ معلوم ہونا