ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
شخص میں یہ علامتیں ہوں وہ کامل ہے اس سے ارتباط (1) پیدا کر لے ۔ آخرت سے بے رغبتی کی شکایت مسلمان ایسا تو کوئی نہیں ہے کہ اس کا یہ عقیدہ ہو کہ آخرت کوئی چیز نہیں مگر حالت ضرور ایسی ہے کہ ان کے برتاؤ اور معاملات سے ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی منکر ہو ۔ کیونکہ جتنی محبت دنیا کی ہے ۔ کیونکہ وہ محبت اور اس کا اتنا شوق نہیں ہے چنانچہ دلوں کو ٹٹول کر دیکھ لیں کہ دنیا میں قیامت کی بابت ہم لوگ کیا کیا خیالات پکاتے ہیں کہ ہم یوں رہیں گے یوں بسیں گے ۔ جائیداد ہو گی ہم ملازم ہوں گے ۔ ڈپٹی کلکٹر ہوں گے وغیرہ وغیرہ اب انصاف سے دیکھ لو کہ آخرت کے متعلق بھی کبھی ایسی امنگیں ہوتی ہیں کہ مر جائیں گے تو خدا کے سامنے جائیں گے یوں جنت ہو گی اس میں باغات اور مکانات ہوں گے یوں حوریں ہوں گی ۔ غالبا کبھی بھی یہ امنگیں نہیں ہوتی بلکہ خیال بھی بہت ہی کم آتا ہے تو دنیا کی جس قدر محبت ہے نہ آخرت کی وہ محبت نہ وہاں جانے کا اتنا شوق ۔ اور اس کی دلیل یہ ہے کہ اگر ہوتی تو جیسے یہاں کی زندگی کے متعلق دل میں خیالات پیدا ہوتے ہیں ۔ وہاں کی زندگی کے بھی تو ہوتے اور جیسے دنیاوی امور میں غلطاں و پیچاں رہتے ہیں اور یہاں کی خوشیوں میں کھپے رہتے ہیں ایسا ہی امور آخرت کے متعلق بھی کچھ ہوتا ۔ سو بعض ایسے ہیں کہ وہ دنیا کی خوشیاں مناتے ہیں اور آخرت کی امنگ کبھی خواب میں بھی نہیں آتی اور بعض ایسے ہیں جن کے پاس دنیا میں خوشی کا کوئی سامان نہیں اور اس لئے وہ ہمیشہ غمزدہ رہتے ہیں ۔ اور ان کو کبھی خوشی نصیب نہیں ہوتی ۔ وہ شاید میرے جواب میں یوں کہیں کہ صاحب ہم تو دنیا کی خوشیاں نہیں مناتے بلکہ ہم تو سوچا کرتے ہیں کہ کوئی والی نہیں وارث نہیں کیسے زندگی کٹے گی تو میں جواب میں کہوں گا کہ مجھ کو ان کی یہ شکایت ہے کہ جیسے تم نے دنیاوی زندگی کو سوچا کبھی آخرت کی زندگی کو بھی سوچا اور وہاں کی مصیبت کا بھی خیال کیا کہ وہ زندگی کیسے کٹے گی دوزخ میں جانا پڑا تو وہ مصیبت کیوں کر سہی جاوے گی ۔ پھر جیسے یہاں کی تکلیف کو سوچ کر تدبیر سوچتے ہو کہ شاید فلاں تدبیر سے یہ مصیبت کٹ جاوے یا فلاں تدبیر سے مشکل آسان ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) میل جول یعنی تعلق اصلاح کا مع بیعت یا بلا بیعت ۔