ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
پانچواں مانع توبہ سے پھر گناہ ہو جانے کا خوف ہے اور اس کا سبب ایک مانع توبہ سے یہ ہے کہ انسان یہ خیال کرتا ہے کہ مجھ سے پھر گناہ ہوجائے گا اور جبکہ ہنوز صدور گناہ کا احتمال باقی ہے تو توبہ سے کیا فائدہ ہوگا - لہذا توبہ اس وقت کرنی چاہیئے کہ اس کے بعد پھر گناہ نہ ہو صاحبو میں پوچھتا ہوں کہ زندگی کا کون سا حصہ ہے جس میں گناہ نہ ہونے کا یقین کر لیا ہے - جوانی میں اگر چالا کی عیاری نہیں ہوتی تو بد مستی لا ابالی / 1 پن ہوتا ہے - بڑھاپے میں اگر آوارگی بد مستی نہیں ہوتی تو حرص طول / 2 امل حیل / 3 سازی مکر و فریب حسد بغض غرض بیسیوں امراض باطنی پیدا ہو جاتے ہیں - تو حاصل اس عذر کا یہ ہوا کہ مر کر توبہ کریں گے - مگر سمجھ لو کہ من مات فقد قامت قیامۃ ( جو مرگیا اس کی ایک قیامت تو قائم ہوگئی ) اور قیامت میں قبول توبہ ہے نہیں اور سبب مانع کے پیش آنے کا یہ ہوتا ہے کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جب توبہ کے بعد بھی گناہ کا صدور ہوا تو ہو توبہ ٹوٹ گئی حالانکہ یہ غلط خیال ہے بلکہ پھچلے گناہ جو معاف ہوچکے ہیں ان پر اب دار وگیر نہ ہوگی - اسی طرح جس جس گناہ سے توبہ کرتے جاؤگے وہ محو ہوتا جائے گا لیکن اس سے لوئی یہ نہ سمجھے کہ یہ تو بہت آسان ترکیب نکل آئی - بس آئندہ سے یہی کیا کریں گے - کہ خوب جی بھر کر گناہ کر لئے پھر توبہ کرلی کیونکہ جس توبہ کے وقت آئندہ گنا کرنے کا بھی قصد ہو وہ توبہ مقبول نہیں - جیسا کہ میری پچھلی تقریر بابت حقیقۃ / 4 توبہ سے معلوم ہوا ہوگا اور قبول توبہ کے مضمون میں یہ خیال کہ خوب گناہ کریں اسی کو پیدا ہوگا جو نہایت بلید الطبع اور بالکل ہی گیا گزرا ہو ورنہ سلیم الطبع کو تو اس سے اطاعت کا زیادہ جوش پیدا ہوگا کہ اللہ اکبر جب بارگاہ خداوندی میں اس قدر رحم و کرم ہے تو ہم کو ہرگز مناسب نہیں کہ اس کی مخالفت کریں حاصل یہ کہ حدیث میں ہے ما اصر من استغر یعنی جس شخص نے گناہ کے بعد توبہ کرلی وہ گناہ پر ہٹ کرنے والوں میں نہیں اور فرماتے ہیں کلکم خطاون وخیر الخطائین التوابون کہ گہنگار تو سب ہیں مگر ان میں اچھے وہ ہیں کہ اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں پس اگر اتنی ہمت نہ ہو کہ گناہ چھوڑ دو تو توبہ کرنے ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 بے پروائی / 2 لمبی لمبی امیدیں / 3 حیلے گھڑنے / 4 توبہ کے تین جز ہیں گزشتہ پر شرم اس وقت معافی آئندہ کونہ کرنے کا عہد / 5 کند طبیعت کا