ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
رعایت ممکن نہیں اسی طرح کلام مجید کی تمام آیتیں ایک دوسرے سے مربوط ہیں مگر افسوس ہے لوگ کلام اللہ کو رسمی طور پر پڑھتے ہیں اور دیکھتے ہیں اس کے سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سن کر درودنہ پڑھنے پر ملامت ایک شخص تو رغم انفہ /1 کا محل یہ ہوا دوسرا وہ جس کے سامنے میرا نام آوے اور وہ درود نہ پڑھے رمضان میں توبہ اور اعمال صالحہ کرنا موجب مغفرت ہیں اور ان کے ترک پر ملامت اور اس کا بیان کہ مغفرت کا حاصل کرنا ہر شخص کے اختیار میں ہے تیسرے وہ شخص /2 کہ رمضان شریف آئے بھی اور گزر بھی گئے اور اس نے اپنی مغفرت نہ کرائی - یعنی ایسے عمل اور توبہ نہ کرلی جس سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں ایک دوسری حدیث میں بھی مغفرت سے رمضان کے تعلق کی نسبت ارشاد ہوتا ہے /2 ھو شھر اولہ رحمۃ واوسطہ مغفرۃ وآخرہ عتق من النیران ( وہ ایسا مہینہ ہے کہ اس کا شروع رحمت درمیان بخشش اور آخر دوزخ سے آزادی ہے ) اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رمضان کا مہینہ سراپا رحمت و مغفرت ہے پس اس میں انسان اپنی مغفرت کا سامان کرے اور مغفرت حاصل کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ نیک عمل کرے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مغفرت کی تحصیل امر اختیاری ہی ہے چنانچہ خدا تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں وسارعوا الیٰ مغفرۃ من ربکم وجنۃ عرضھا السموٰۃ والارض اعدت للمتقین الذٰن ینفقون جس کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا کی مغفرت اور اس کی جنت کی طرف دورو جس کو متقی لوگوں کے واسطے تیار کیا گیا ہے تو جو شخص اس راستہ چلے اور اس مقرر شدہ قانون پر عمل کرے گا وہ مغفرت کو حاصل کرے گا جو شخص ایسا نہ کرے گا محروم رہے گا- پس معلوم ہوا کہ مغفرت کا حاصل کرنا خود ہمارے اختیار میں ہے - اگر ہم چاہیں اس کو ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 مٹی میں مل جاوے اس کی ناک یعنی عزت /2 رغم انفہ کا محل ہے 12