ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
وہ ان کو تیری آیات سنا دے اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم کرے اور ان کو پاک کرے ۔ اس حکایت کے نقل کرنے سے مقصود یہ ہے کہ سننے والو سمجھ جاؤ کہ ضروری چیزیں یہ ہیں جن کا اہتمام حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا اور سمجھ کر ہم سے دعا کی ۔ دین کے اجزاء اب سمجھنا چاہیے کہ وہ ضروری چیزیں کیا ہیں ۔ سو وہ مفصلا تو تین چیزیں یتلوا (1) یعلم اور یزکی اور مجملا ایک چیز ہے جس کو دین کہتے ہیں کیونکہ یہ سب دین ہی کے شعبے ہیں ۔ اس لئے کہ دین مرکب ہے دو چیزوں سے ایک علم اور دوسرا عمل ۔ جیسے فن طب کہ اس میں اول علم کی ضرورت ہوتی ہے پھر عمل کی ۔ قرآن کا طب (2) روحانی ہونا اور وہ مرض جس کا وہ علاج ہے تو قرآن بھی اصل میں طب روحانی ہے کہ اس میں روحانی امراض کے قواعد اور جزئیات بتلائے گئے ہیں ۔ امراض خواہ متعلق قلب کے ہوں یا جوارح (3) کے اور امراض قلب کا مرض ہونا حواس سے معلوم نہیں ہوتا بلکہ وجدان سے معلوم ہوتا ہے اور جب تک وجدان صحیح نہیں ہوتا اس وقت تک اس کی اطلاع بالدلیل ہوتی ہے وہ دلیل یہ ہے کہ اطاعت خداوندی صراط مستقیم ہے اور صراط مستقیم سے خارج ہونا اعتدال سے خارج ہونا ہے کیونکہ خط مستقیم ایک ہی خط ہوتا ہے یعنی اگر دو نقطوں کے درمیان بہت سے خطوط اتصال کیا جائے تو ان خطوط میں خط مستقیم ایک ہی ہو گا جو کہ سب سے اقصر (4) ہو گا ۔ باقی سب ٹیڑھے ہوں گے اور اعتدال سے خارج ہونا مرض ہے تو خدا تعالی کی نافرمانی کرنا مرض ہوا اور اس سے معلوم ہوا ہو گا کہ سب طریقوں سے مختصر طریق اور اقصر طریق شریعت اسلامی ہے ۔ اس اعتدال ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) آیات الہی کی تلاوت کتاب اللہ اور حکمت ( ارشادات نبوی ) کی تعلیم اور بری عادتوں سے پاک کرنا ۔ (2) روح کی بیماریوں کا علاج ۔ (3) ظاہری اعضا ہاتھ پیر زبان آنکھ ، ناک ، کان وغیرہ (4) چھوٹا مثلا ((!)) مستقیم یعنی سیدھا سب سے چھوٹا ہے