ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
خدا کو ایک جاننا اور اس کو قادر مطلق ماننا ستیلا وغیرہ کے توہمات کو باطل سمجھنا وغیرہ چوتھے معاشرت کہ آپ میں میل جول کس طرح رکھیں - جب ملیں مصافحہ وغیرہ پانچواں اخلاق یعنی ملکات باطنہ / 1 کا درست کرنا حسد بغض کینہ عداوت وغیرہ سے دل کو پاک کرنا تحمل برد باری وقار نرمی خوش کلامی اپنے اندر پیدا کرنا - یہ پانچ حصے دین کے ہیں - مگر ہمارے مسلمان بھائیوں نے دین کو صرف عبادات میں منحصر کردیا ہے - اس کے علاوہ چار اجزا کو دین سے خارج سمجھتے ہیں - گویا ان کے نزدیک بہت سی نفلیں پڑھ لینا گلے میں تسبح ڈال لینا - روزہ رکھ لینا بس اسی کا نام دین ہے - بعضے عبادات کے ساتھ تصحیح عقائد کو بھی دین سمجھتے ہیں - باقی معاملات اور معاشرت اور اخلاق کو کوئی شخص دین کا جزو نہیں سمجھتا - الا ماشاء اللہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے دنیا کے حالات ہیں ان میں ہم جد طرح چاہیں کریں شریعت کو ان سے کوئی تعلق نہیں حالانکہ یہ شریعت ہی کے اجزاء ہیں / 2 الحمد اللہ الرفیق کا حصہ دوم تمام ہوا - ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 دل کے اندر جمعی ہوئی دائمی عادات / 2 کیونکہ شریعت دین مذہب ملت سب انہی احکام کا نام ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ہیں اور حضور یہ سب جز لر کر آئے ہیں سب پر خود عمل کیا اور عمل کو فرمایا ہے اس لئے سب کا مجموعہ ہی دین ہے - فقط