ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
ملفوظات حکیم الامت جلد -27 - کاپی - 3 بسم اللہ الرحمن الرحیم تمہید رسالہ بعد الحمد و الصلوۃ منجملہ رسالہ الامداد (1) کے مسلسل مضامین کے ایک مضمون خاص وہ ہے جس کو رسالہ مذکورہ کی تمہید میں میری اس مجمل عبارت سے ذکر کیا گیا ہے ۔ " ایک جزو تصوف کے عام مضامین ہیں جو میرے مواعظ سے منتخب ہوا کریں گے ۔ جن کا نام احقر ہی نے الرقیقٍ (2) فی سواء الطریق رکھا ہے " اور خود اس مضمون ملقب بہ الرفیق کی تمہید میں انتخاب کنندہ کی اس مفصل عبارت سے ذکر کیا گیا ہے ۔ " حکیم الامۃ حضرت مولانا اشرف علی صاحب مد فیوضہم کے مواعظ متفرقہ مطبوعہ وغیر مطبوعہ میں بہت سے مضامین سلوک و اخلاق کے متعلق منتشر (3) طور سے ایسے ہوتے ہیں کہ مواعظ کے مطالعہ کرنے والوں کے اذہان بھی وہاں تک نہیں پہنچتے کہ ان مضامین سے اصلی مقصود کیا ہے ۔ اس لئے احقر نے حسب ارشاد حضرت مولانا مد فیوضہم ان مضامین متفرقہ کو انتخاب کر کے مستقل عنوانات سے ان کو معنون کر دیا ہے کہ اس صورت سے مقصود اصلی معلوم ہونے کے علاوہ ان کی نافعیت مضاعف ہو گئی اور نیز مطالعہ کرنے والوں کو بوجہ اختصار و تفنن (5) دلچسپی بھی زیادہ ہو گئی " چنانچہ اس وقت تک رسالہ مذکورہ میں یہ مضمون مسلسل شائع ہو رہا ہے ۔ جس سے ناظرین کو بے حد نفع ہوا ۔ حتی کہ ایک بار بعض مصالح سے چاہا گیا کہ بجائے اس مضمون کے مستقل مواعظ کی اشاعت کا سلسلہ جاری کر دیا جائے ۔ اور ناظرین سے اس بارہ میں مشورہ دریافت کیا گیا تو کسی نے ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) جو 35 - 36ھ میں خانقاہ اشرفیہ تھانہ بھون سے جاری تھا ۔ (2) سیدھے راستہ کے سفر کا ساتھی یعنی خدا تعالی تک پہنچنے کے راستہ کا ۔ (3) پھیلے ہوئے ۔ (4) ان کا فائدہ کئی گناہ ہو گیا ۔ (5) نئے نئے مضمون آنے سے ۔