ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
خلاف امید ہونے سے ہوتا ہے تو جو شخص کسی چیز کے بارے میں یہ امید رکھے کہ یہ ہم سے جدا نہ ہو گی اس کو اس چیز کے جدا ہونے کا غم ہو گا ۔ ورنہ کوئی بھی غم نہ ہونا چاہیے ۔ ہاں طبعی رنج دوسری بات ہے میں پریشانی کے غم کی نفی کر رہا ہوں ۔ یہی فرق ہے ان لوگوں میں جو دنیا کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور ان میں جو دنیا کو اپنا گھر نہیں سمجھتے اسی کو خدا تعالی فرماتے ہیں ۔ ارضیتم (1) بالحیوۃ الدنیا من الاخرۃ فما متاع الحیوۃ الدنیا فی الاخرۃ الا قلیل آخرت کو یاد کرنے کا اثر اور طریقہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آخرت کو کثرت سے یاد کیا جائے اس سے دنیا کی محبت دل سے نکل جاوے گی اور آخرت کی نعمت کی محبت اور آخرت کے عذاب سے خوف یوں پیدا کرو کہ بیٹھ کر سوچا کرو کہ ہم کو مرنا ہے اور خدا کے سامنے جانا ہے ۔ پھر ایک دن ہمارا حساب ہو گا ۔ اگر اچھی حالت ہے تو بڑی بڑی نعمتیں ملیں گی ۔ ورنہ سخت سخت عذاب ہوں گے ۔ اور نفس سے کہا کرو کہ اے نفس تو دنیا کے چھوڑنے والا ہے قبر میں تجھ سے سوال ہو گا اگر اچھے جواب دے سکا تو ابد الاباد (2) کا چین ہے ۔ ورنہ سدا کی تکلیف ہے ۔ پھر تجھے قیامت کو اٹھنا ہے اور اس روز تمام نامہ اعمال اڑائے جائیں گے ۔ تجھے پل صراط سے گزرنا ہو گا ۔ پھر آگے یا جنت ہے اور یا دوزخ ہے اس کو روزانہ سوچا کرو اس سے آخرت کے ساتھ تعلق ہو گا ۔ اور دنیا سے دل (3) سرد ہو جائے گا ۔ موت سے وحشت ہونے کا علاج موت کے مراقبے سے ممکن ہے کہ کسی کو یہ خلجان ہو کہ اس سے تو وحشت ہو گی ۔ اور جی گھبرائے گا ۔ اس کا علاج یہ ہے کہ جب وحشت ہونے لگے تو خدا تعالی کی رحمت کو یاد کیا کرو اور سوچا کرو کہ اس کو اپنے بندوں سے اتنی محبت ہے کہ ماں کو بھی اپنے بچے سے اتنی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) کیا تم آخرت کے بجائے دنیا کی زندگی پر راضی ہو بیٹھے تو دنیا کا ساز و سامان تو آخرت کے مقابلہ میں بہت ہی کم ہے 12 (2) ہمیشہ ہمیشہ کا (3) ٹھنڈا بے رغبت