ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
شیخ کے مکمل 1 ہونے کی علامات اور مکمل ہونے کی علامات دوسری ہیں اور وہ بھی نہایت ضروری ہیں کیونکہ مریض کو اپنے مرض کو دور کرنے کے لئے ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ خود بھی تندرست ہو اور طبیب بھی ہو تو اس کی پہچان یہ ہے کہ اس کے پاس بیٹھنے سے دل میں ایک سکون اور راحت پیدا ہو اور خدا تعالیٰ کی محبت بڑھے - دنیا کی محبت کم ہو - اگرچہ یہ باتیں فورا نہ پیدا ہوں بلکہ کچھ دنوں کے بعد ہوں دوسرے اگر اس سے اپنا مرض بیان کیا جاوے تو جواب سے تسلی نہ ہو معلوم ہو کہ ہمارے مرض کو بالکل سمجھ گیا - خواب کہا ہے - 2 وعدہ اہل کرم کنجے بود - پس جب ایسا شخص میسر ہو جاوے تو ضرور ہے کہ اس کی صحبت اختیار کی جائے - اگرچہ اس سے بیعت نہ ہو کیونکہ بیعت ہونا چنداں ضروری نہیں ہے - بیعت موقوف علیہ 3 سلوک 4 نہیں لیکن بیکار بھی نہیں لیکن یہ بھی نہ سمجھنا چاہئے کہ بیعت بالکل بے سود ہے ایک صاحب کہنے لگے کہ بیعت بالکل بیکار ہے - اس کی کیا ضرورت ہے کہ کسی کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر ہی کام کرے میں نے کہا کہ صاحب آپ نے کبھی علاج کرایا ہے کہ نہیں کہنے لگے کہ بے شک ضرورت کے وقت علاج کرایا جاتا ہے - میں نے پوچھا کہ کسی ایک طبیب ہت رجوع کیا ہے یا اس طرح کہ آج ایک سے کل دوسرے سے پرسوں تیسرے سے کہنے لگے کہ کسی ایک طبیب کی طرف جس پر اطمینان ہوا رجوع کیا ہے - پھر میں نے پوچھا کہ اس میں آپ نے کیا مصلحت دیکھی کہنے لگے کہ روز روز نئے طبیب بدلنے سے کسی ایک کو بھی توجہ اور شفقت مریض پر نہیں ہوئی کیونکہ کوئی ایک بھی اس کو اپنا مریض نہیں سمجھتا میں نے کہا کہ بس یہی حکمت اور نفع ہے بیعت ہونے کے بعد مرشد مرید کو اپنا سمجھنے لگتا ہے اور یہ حالت ہوتی ہے ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 کامل بنانے والا یعنی اوپر جو علامتیں بتائی ہیں وہ تو خود اس کے کامل ہونے کی تھیں اب وہ ہیں جو دوسروں کو کامل بناسکتے ہیں - / 2 سکاوت والوں کا وعدہ خود ایک خزانہ ہوتا ہے - / 3 جس پر کوئی چیز موقوف ہو کہ بغیر اس کے نہ ہوسکے / 4 اللہ تل پہنچنے کا اختیار راستہ طے کرنا یعنی یہ راستہ بیعت پر موقوف نہیں - مگر بیعت بیکار بھی نہیں اس سے اور فائدہ ہے -