ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
ہوتی ہے یا تو دفع مضرت یا جلب منفعت مثلا کھانا کھاتا ہے - لذت / 1 و تغدی کے لئے یہ طلب منفعت ہے - دوا پیتا ہے دفع مرض کے واسطے یہ مضرت کا دفع ہوا - اور مثلا نوکری کرتا ہے روپیہ کی تحصیل کے لئے - تجارت کرتا ہے منفعت و فائدہ کے واسطے - رشوت دیتا ہے تاکہ کسی قسم کی سزا نہ ہو جائے یا کسی بلا میں مبتلا ہے اس سے رہا ہو جاوے - مکان بناتا ہے سردی و گرمی سے بچنے کے واسطے - خلاصہ یہ ہے یہ امر بالکل ظاہر اور بدیہی ہے کہ جو کچھ انسان کرتا ہے جلب منفعت کے لئے کرتا ہے یا دفع مضرت کے لئے اس میں کسی عاقل کو کلام نہیں اور نہ اس پر براہین و دلائل قائم کرنے کی ضرورت ہے - البتہ منفعت و مضرت کی تعین میں اہل الرائےواہل ملت میں اختلاف ہے - باقی نفس مسئلہ میں اتفاق ہے - چنانچہ اول واضح ہوچکا ہے تعین میں البتہ بہت بڑا اختلاف ہے - تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ منفعت کی تحصیل تو ہر ایک کا مقصود ہے لیکن منفعت کی تعین میں ہر ایک نے ایک رائے قائم کر رکھی ایک شخص ساعی / 1 ہے کہ مجھ کو مثلا تحصیلدار یا تھانہ داری یا ڈپٹی کلکٹر وغیرہا مثلا علی حسب / 3 اختلاف المقاصد مل جاوے کہ اس میں میری عزت و آبرو ہے - دوسرا ساعی ہے کہ مجھ کو نہ ملے کہ غریبوں پر ظلم ہوگا چنانچہ بعضوں پر زور دیا جاتا ہے کہ حکومت قبول کرو اور وہ نہیں کرتے - ایک وہ لوگ ہیں جنہوں نے سلطنت کے لئے ہزاروں جانیں ضائع کردیں اور ایک وہ تھے کہ بھاگتے تھے - وجہ اس کی یہی ہے کہ کوئی اس کو منفعت سمجھا اس کی تحصیل کے لئے سعی کی اور دوسرے نے اس کو مضرت کیا اس لئے اس لے دفع میں کوشش کی اور جب قدر اختلاف عالم میں ہیں سب کی وجہ یہی ہے کہ ایک شخص ایک امر کو منفعت و مستحسبن سمجھتا ہے اس کو اختیار کرلیتا ہے اس کی تحصیل کے درپے ہوتا ہے - دوسرا اسی کو مضرت سمجھتا ہے اس لئے اس سے بچنے کی کوشش کرتا ہے چنانچہ اختلاف مذاہب کی یہی وجہ ہے - کون سی منفعت قابل تحسین ہے اور کون سی مضرت قابل دفع ہے اس وقت قابل غور امر یہ ہے کہ اس کا فیصلہ ہونا ضرور ہے کہ آیا کون منفعت واقع میں قابل تحصیل کے لئے ہے کون مضرت قابل دفع کے لئے تو بعد تامل یہ سمجھ میں آتا ہے کہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 مزہ غذا / 2 کوشش کرنے والا / 3 اپنے اپنے الگ الگ مقصدوں کے موافق