ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
میں ملتا ہے - دلیل اس کی یہ حدیث ہے لا یزال احدکم فی الصلوٰۃ ما انتظر الصلوٰۃ جس کا ماحصل یہ ہے کہ اگر مسجد میں بیٹھ کر نماز کا انتظار کیا جاوے تو وقت انتظار میں بھی وہی ثواب ہوتا ہے کہ وقت اداء الصلوۃ ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ معتکف جب ہر وقت مسجد میں رہے گا تو اس کو صلوۃ کا انتظار ضرور رہے گا اگر یہ سودے گا بھی تو اس نیت سے کہ اٹھ کر فلاں نماز پڑھنی ہے کوئی کام بھی کرے گا تو اس نیت کے ساتھ کہ فلاں نماز تک یہ کام ہے غرض اس کا سونا جاگنا اٹھنا بیٹھنا ہر ہر حرکت صلوۃ کے حکم میں لکھی جائے گی - صاحبو اس سے زیادہ اور کیا فضیلت ہوگی - رجوع بجانب سرخی ( عشرہ اخیر کے فضائل الخ ) یہ تقریر تو اس پر مبنی تھی کہ عشرہ اخیرہ میں ایک فضلیت اعتکاف سے ہوئی اور یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اعتکاف میں جو فضیلت آئی ہے وہ عشرہ اخیرہ کی وجہ سے ہے کہ زمانہ افضل میں عبادت کی زیادہ فضیلت ہوتی ہے لیکن یہ ہم کو کچھ مضر نہیں کیونکہ کبھی زمانہ میں بالذات /1 ہی فضیلت ہوتی ہے جیسا کبھی بالغیر بوجہ اس کے مظروف کے ہوتی ہے پس غرض خواہ اعتماک میں عشرہ کی وجہ سے فضلیت ہو یا عشرہ میں اعتکاف کی وجہ سے دونوں صورتوں میں اعتکاف کی فضیلت ثابت ہے ہم کو اس کا حاصل کرنا ضروری ہے اس کرید کی ضرورت نہیں کسی نے خوب کہا ہے ؎ بخت اگر مدد کند دامنش آورم بکف گر بکشد زہے طرب دربکشم زہے شرف ( اگر قسمت موافقت و مدد کرے تو اس کے دامن کو ہاتھ میں لے لو پھر وگر وہ کھینچے تو عین مسرت ہے اور میں کھینچ لوں تو کیا ہی عزت ہے ) صاحبو چار دواؤں کا مرکب آپ کے مرض کو مفید ہے آپ کو اس استعمال کرنا چاہیے اس تفتیش کی ضرورت نہیں کہ اس دوا سے اس میں قوت بڑھی یا اس سے اس میں یہ تفتیش دوسرے کا کام ہے جو اس فن کو من حیث الفن حاصل کرے - مریض کا کام صرف استعمال ہے - کار کن کار بگزر از گفتار کاندریں راہ کار باید کار ( کام کرو باتیں بنانے سے گزر جاؤ کیونکہ اس راستہ میں تو کام چاہیے کام ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 کبھی تو فضلیت زمانہ میں خود ہوتی ہے پھر اس کی فضلیت سے کام میں فضلیت آجاتی ہے اور کبھی زمانہ میں تو فضیلت نہیں ہوتی - اس میں فضلیت والا کام ہونے اور اس کے لئے اس کا زمانہ ہونے سے اس میں فضیلت آجاتی ہے -