ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ہو گئے ۔ ہاں کچھ نماز اخیر شب میں پڑھ لیتا تھا وہ البتہ کام آئی ۔ ما نفعنا (1) الا رکیعات فی جوف اللیل لوگ خدا جانے ان کیفیات کو کیا کچھ سمجھے ہوئے ہیں ۔ خواجہ (2) پندارد کہ دارد حاصلے حاصل خواجہ بجز پندار نیست لیکن اس کا مطلب کوئی یہ نہ سمجھے کہ محض ظاہری اعمال کافی ہیں اور مجاہدات کی مطلق ضرورت نہیں کیونکہ ظاہری اعمال میں خلوص شرط ہے اور آج وہ مفقود (3) ہے ۔ اور یہ مجاہدات اس خلوص کا مقدمہ (4) ہیں ۔ اور مقدمہ واجب کا واجب ہوتا ہے جیسے وضو کا مقدمہ ہے ۔ صلوۃ کا ، خود مطلوب بالذات (5) نہیں ۔ لہذا بدون ان مجاہدات کے نرے اعمال اکثر کافی نہیں ۔ رضا بالدنیا (6) ایک عام مرض ہے اب یہ وہ پالیسی ہو گئی ہے کہ اہل علم اور درویشوں میں بھی یہ مرض ہے الا ماشاء اللہ ۔ حالانکہ درویشوں کو زیادہ محتاط ہونا چاہیے ۔ میں کہتا ہوں کہ کثرت سے ایسے مولوی اور درویش ہیں کہ اس رضاء بالدنیا سے ان کا مذہب یہ ہو گیا ہے کہ مردہ جنت میں جائے یا دوزخ میں ہمارے چار پیسے سیدھے ہو جائیں اور یہی وہ جماعت ہے جن کو دیکھ کر اہل دنیا علم دین سے نفور (7) ہو گئے ہیں ۔ صاحبو ! علم دین کو ہم نے خود ذلیل کیا ۔ ورنہ وہ تو ایسی چیز ہے کہ اس کے سامنے سب کی گردنیں جھک جاتی ہیں لیکن اگر ہم خود ہی بے قدری کرائیں تو اس میں کسی کا کیا قصور ۔ یہی حالت ہو گئی ہے پیروں کی کہ طمع (8) سے ان کی بھی سخت بیقدری ہو گئی ہے ۔ حکایت : مجھے ایک گنوار کا واقعہ یاد آیا کہ فصل پر جب کمینوں کا اناج نکالنے بیٹھا تو گھر والوں نے سب کوشمار کیا ، دھوبی کو بھی ، خاکروب کو بھی ، اور یہ بیٹھا سنتا رہا ۔ جب سارے کمینوں کا نام سن چکا تو کہنے لگا کہ اس سسرے پیر کا بھی تو حصہ نکال دو ۔ مگر یہ پیر بھی ایسے ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) ہم کو صرف ان رکعتوں نے فائدہ دیا یا جو رات کے بیچ میں تھیں (2) پیر صاحب گمان کرتے ہیں کہ ان کو کچھ حاصل ہو گیا ہے ، حالانکہ ان کو سوائے گمان گمان کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا (3) غائب یا گم (4) وہ شے جس پر دوسری چیز موقوف ہو (5) خود اپنی ذات سے مقصود نہیں ۔ فرض نماز کے اس پر موقوف ہونے کی وجہ سے فرض ہوئی ۔ (6) دنیا کو پسند کرنا اور اس سے خوش ہونا (7) نفرت کرنے والے (8) لالچ