ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
یہ اس پر موقوف ہے - خلاصہ یہ ہے کہ اس مقام پر توبہ کا حکم ہے اور توبہ گناہ سے ہوتی ہے اور گناہ کا علم دین کے جاننے سے ہوتا ہے کہ اس سے یہ پتہ چل جاتا ہے کہ گناہ کس قدر ہیں - اور یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے شاید ہی کوئی وقت ایسا گزرتا ہو کہ ہم سے گناہ نہ ہوتے ہوں - مثلا دل ہئ ہے کہ اس کے گناہوں کو کوئی گناہ ہی نہیں سمجھتا - حالانکہ اس کے بہت سے گناہ ہیں - مثلا کسی شخص کو بنظر حقارت دیکھا یہ بھی گناہ ہے جس کو کوئی گناہ ہی نہیں سمجھتا - حکایت : حضرت جنید بغدادی کی حکایت ہے کہ آپ نے ایک مرتبہ ایک شخص کو سواک کرتے دیکھا جو کہ صحیح و تندرست تھا - آپ نے دل میں فرمایا کہ یہ شخص صحیح سالم ہے اور پھر سوال کرتا ہے - رات کو آپ نے خواب دیکھا کہ ایک شخص آپ کے پاس مردار لایا اور کہا کہ اس کو کھایئے انہوں نے کہا کہ یہ تو مردہ ہے کیونکہ کھاؤں اس شخص نے جواب دیا کہ آج صبح تم نے اپنے بھائی 1 کا گوشت کھایا ہے تو اس کے کھانے میں کیوں تامل ہے - انہوں نے کہا کہ میں نے غیبت نہیں کی اس نے جواب دیا کہ گو زبان سے غیبت نہیں کی لیکن دل میں اس کو حقیر تو سمجھا اور دل ہی سے تو سب کچھ ہوتا ہے - آخر جنید بہت گھبرائے اور اس فقیر کے پاس پہنچے وہ کوئی کامل شخص تھا - ان کو دیکھتے ہی کہا وھو الذی یقبل التوبہ عب عبادہ ( اللہ تعالیٰ ہی وہ ذات ہے جو اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتے ہیں ) سو ان گناہوں کی طرف کبھی ہمارا ذہن بھی نہیں جاتا کہ یہ بھی گناہ ہیں - اسی طرح بعض جوارح / 2 کے ایسے گناہ ہیں کہ ان کو گناہ نہیں سمجھا جاتا بلکہ نہایت بے تکلف کیا جاتا ہے جیسے زبان گناہ کی علامت اور اسکی اجمالی فہرست بالخصوص رسوم کا گناہ ہونا صاحبو گناہ کی علامت یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہو دیکھ لیجئے کہ ان گناہوں پر کیا وعیدیں / 3 ہیں - غٰبت پر کیا وعید ہے - تکبر پر کیا وعید ہے - اسی طرح بلا تحقیق کسی واقعہ پر حکم کردینا اس پر کیا وعید ہے شادی اور غمی میں اس قدر رسومات خلاف شریعت ہوتی ہیں جن کی کوئی حد نہیں اکثر لوگ شادی میں یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ناچ نہ کرایا اور ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 قرآن مجید میں غیبت کرنے کو مردہ بھائی کا گوشت کھانا فرمایا ہے - / 2 دل کے سوا باقی اعضازبان ہاتھ پاؤں آنکھ وغیرہ - / 3 سزائیں -