ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
قبل التفات نہیں ہے - پس منفعت و مضرت دونوں کی دو قسمیں ہوئی - منفعت ۔ 1 باقیہ خالصہ منفعت / 2 فانیہ غیر خالصہ و مضرت فانیہ / 3 باقیہ خالصہ مضرت / 4فانیہ غیر خالصہ اس کے بعد معلوم کرنا چاہیئے کہ دنیا کی منفعت و مضرت تو ہر شخص کے پیش نظر ہے ہم کو اللہ ورسول نے ایک اور منفعت ومضرت کی بھی خبر دی ہے جو مرنے کے بعد واقع ہونے والی ہے - اب محل کے اعتبار سے منفعت و مضرت کی دو دو قسمیں اور نکلیں منفعت دنیویہ اور منفعت اخرویہ مضرت دنیویہ مضرت اخرویہ نعمائے /5 آخرت اور نعمائے دنیا اور مضرت آخرت اور مضرت دنیا کا باہمی تفاوت اب ہم کو یہ دیکھنا چاہیے کہ یہ چار قسمیں اخیر کی یعنی منفعت دنیویہ و آخرویہ مضرت دنیویہ و اخرویہ پہلی اقسام کی کس قسم میں داخل ہیں یعنی غور کرنا چاہئے کہ منفعت دنیویہ یہ آیا منفعت باقیہ خالصہہ ہے یا فانیہ غیر خالصہ - اسی طرح مضرت دنیویہ کو بھی دیکھنا چاہیے اور منفعت اخرویہ و مضرت اخرویہ کو بھی دیکھنا چاہیے - یعنی یہ کہ کون سی منفعت اور مضرت کس قسم میں داخل ہے - سو دیکھ لیجئے کہ دنیا کی منفعت تو فانیہ اور آخرۃ کی باقیہ ہے اور آخرت کی مضرت باقی رہنے والی ہے اور دنیا کی مضرت فنا ہونے والی ہے - اسی طرح دوسرے اعتبار سے دیکھئے کہ دنیا کی منفعت کیسی ہی اعلیٰ درجہ کی ہو مگر خالص نہیں - مثلا کھانا ہی لے لیجئے اول تو حاصل کس کلفت سے ہوتا ہے کہ اول زمین کو درست کیا جاتا ہے اس کے لئے بیل وآلات زراعت مہیا کرنے ہوتے ہیں اس کے بعد بوتے ہیں پانی دیتے ہیں حفاظت کرتے ہیں - کاٹتے ہیں گاہتے ہیں اڑاتے ہیں پیستے ہیں پکاتے ہیں اس قدر کلفتوں کے بعد جب اس سے عین انتفاع کا وقت ہوتا ہے کہ اس وقت بظاہر تمام کلفتیں ختم ہو جاتی ہیں ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 ہمیشہ رہنے والا فائدہ دار اور خالص جسمیں ذرا بجی کلفت و نقصان نہ ہو - / 2 فنا ہو جانے والا فائدہ جو کلفت و نقصان سے خالی نہ ہو / 3 ہمیشہ رہنے والی تکلیف یا نقصان اور خالص جس میں کوئی فائدہ نہ ہو - /4 فنا ہو جانے والی تکلیف یا نقصان مگر کچھ فائدہ بھی ہو خالی نہ ہو - / 5 آخرت کی نعمتیں -