ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
جاوے گی اور گزشتہ سے توبہ اور آئندہ کے لئے عزم ترک بھی کرے گا - یہ محو ذنوب ہوا - پس معلوم ہوگیا کہ تقویٰ کو اصلاح اعمال اور محوذنوب میں پورا دخل ہے اور تقویٰ اصلاح اعمال کے لئے بمنزلہ علت / 1 تامہ کے ہے - خوف سے روکنے والی چیزوں کا بیان اور خدا تعالیٰ کے غفور رحیم ہونے کا مطلب اب اس کے بعد سمجھنا چاہیئے کہ ہر شے کے لئے کچھ موانع ہوتے ہیں اور کچھ زرائع اس کی تحصیل کے ہوتے ہیں - اسی طرح خوف کے لئے موانع کو بیان کیا جاتا ہے اور طریقہ تحصیل آخر میں بیان کیا جاوے گا تو سمجھنا چاہیئے کہ خوف سے روکنے والی صرف دو چیزیں ہیں - اول تو عدم ایمان دوسرے تسویل / 2 شیطانی - عدم ایمان تو ظاہر ہے کہ بفضلہ تعالیٰ یہاں نہیں ہے - اس لئے اس کے متعلق تو کچھ کلام کرنا ضروری نہیں البتہ تسویل شیطانی میں ابتلائے عام ہورہا ہے اس کو بیان کیا جاتا ہے کہ شیطان نے سب کو یہ پٹی پڑھا رکھی ہے کہ میاں جو کچھ کرناہے کرلو اللہ تعالیٰ بڑا غفور رحیم ہے - اخیر میں توبہ کرلیں گے سب بخش دیں گے چنانچہ ارشاد بھی ہے - قل /3 یا عبادی الذین اسرفوا علیٰ انفسھم لا تقنطوا من رحمۃ اللہ الیٰ انہ /4 ھو الغفور الرحیم تو سن لیجئے کہ حق تعالیٰ بے شک غفور رحیم ہے لیکن غفور رحیم کے وہ معنی نہیں جو یہ لوگ سمجھتے ہیں بلکہ غفور رحیم کے معنی یہ ہیں کہ جو لوگ نا فرمانیاں کرچکے ہیں اور نادم ہیں لیکن ان کو یہ تردد ہوتا ہے کہ آئندہ کے لئے تو خیر یہ تدبیر ہے کہ گنا نہ کریں - لیکن گزشتہ کرتوت کی اصلاح کیسے ہو تو ان کے لئے فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ گزشتہ گناہوں کو بخشنے والا ہے - چنانچہ شان نزول میں اسی خیال کے جواب میں نازل ہونا اس آیت کا مصر / 5 حامذکور ہے -پس یہ آیت گناہان ماضی کے لئے نہ یہ کہ آئندہ کے لئے بھی گناہ کی اجازت دے رہے ہیں اب لوگ مستقبل کے لئے بھی اسی آیت کو اپنا متمسک / 6 بناتے ہیں - یہ سراسر غلطی ہے - ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 وہ علت جس سے کام ہوئے بغیر نہ رہ سکے / 2 دھوکہ بازی / 3 آپ کہہ دیجئے اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی ذاتوں پر زیادتی کرلی ہے تم اللہ کی رحمت سے نا امید مت ہو جاؤ اس جملہ تک بے شک وہ تو بہت بخشنے والے ڑے مہربان ہیں - / 4 یہاں تک / 5 صفائی سے / 6 دلیل