ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
تو جب کوئی مصیبت دیکھو ، فورا استغفار پڑھو ۔ سبحان اللہ کیا عجیب تعلیم ہے ۔ حکایت : کئی سال ہوئے کہ جب ہمارے قصبہ اور اس کے گرد و نواح میں طاعون بہت زور و شور سے پھیلا تھا تو قبل طاعون کے ایک بزرگ آخر شب میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ کہ قلب پر یہ آیت وارد ہوئی ۔ انا منزلون علی اھل ھذہ القریۃ رجزا من السماء بما کانوا یفسقون ( ہم نازل کرنے والے ہیں اس آبادی والوں پر آسمان سے ایک عذاب اس وجہ سے کہ وہ حکم عدولی کرتے تھے ) تو ان (1) بزرگ نے اس کو وعظ میں بیان کیا لیکن اپنی طرف منسوب نہیں کیا کہ مجھ کو ایسا معلوم ہوا ہے مگر لوگوں نے توجہ نہ کی ۔ اور پھر طاعون پھیلا تو ایک سبب وہ گناہ بھی ہوا جو قوم (1) لوط میں تھا ۔ نظر بازی (2) کا مرض بعضے پرہیز گاروں میں بھی ہے اس وقت لوگوں میں یہ مرض بہت شدت سے پھیل گیا کوئی تو خاص اصلی گناہ میں ہی مبتلا ہے ۔ اس کو تو وہ خود بھی برا جانتا ہے اور اس کی برائی بالکل ظاہر ہے ۔ اور کوئی اس کے مقدمات میں یعنی ۔ امردوں (3) پر نظر کرنا اور یہ مرض تاک جھانک کا اکثر سالکین اور پرہیزگاروں میں بھی ہے اور ان کو دھوکہ اس سے ہو جاتا ہے کہ وہ بعض اوقات اپنی طبائع میں شہوت کی خلش نہیں پاتے ۔ اور اس سے سمجھتے ہیں کہ ہماری نظر شہوانی نہیں لیکن پھر بہت جلد شہوت ظاہر ہو جاتی ہے ۔ اس لئے ابتداء ہی سے احتیاط واجب ہے صاحبو امام ابو حنیفہ سے بڑھ کر تو آج کل کوئی مقدس نہیں ہو گا مگر دیکھئے کہ حکایت : امام محمد کو امام صاحب نے اول دفعہ تو دیکھا لیکن جب معلوم ہوا کہ ان کے داڑھی نہیں ہے تو یہ حکم کر دیا کہ جب تک داڑھی نہ نکل آئے پشت کی طرف بیٹھا کرو دونوں طرف متقی مگر احتیاط اتنی بڑی ( اور احتیاط تو اسی لئے تھی کہ متقی تھے ) بعد مدت دراز ایک مرتبہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) چونکہ ان لوگوں کے لئے آیت نازل ہوئی تھی تو اشارہ ہوا کہ اس آبادی میں بھی یہی وجہ ہے ۔ (2) نامحرم عورتوں کو دیکھنا یا بے ریش لڑکوں کو (3) بے داڑھی والے لڑکوں پر ۔ (1) اس سے مراد خود حضرت تھانوی ہیں مگر ظاہری نہیں کیا ۔