ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
ہیں اور وجہ اسکی یہی ہے کہ وہ چھوٹا ہونے کے قبل بڑے ہو جاتے ہیں ۔ کسی نے خوب کہا ہے ۔ اے (1) بے خبر بکوش کہ صاحب خبر شوی تاراہ بیں نباشی تو کہ راہبر شوی در (2) مکتب حقائق و پیش ادیب عشق ہاں اے پسر بکوش کہ روزے پدر شوی تو پسر (3) بننے سے پہلے پدر (4) بن جانا بہت سی خرابیوں کا باعث ہے اس لئے سخت ضرورت ہے کہ اول چھوٹا بن کر اخلاق کی درستی کی جائے کہ اس سے اعمال کی بھی درستی ہو جائے گی ۔ اور تدبیر اس کی یہ ہے کہ جن لوگوں کو خدا تعالی نے فراغ دیا ہے وہ تو کم از کم چھ ماہ تک کسی بزرگ کی خدمت میں رہیں لیکن اس طرح کہ اپنا تمام کچا چٹھا ان کے سامنے پیش کر دیں اور پھر جس طرح وہ کہیں اس طرح عمل کریں اگر وہ ذکر و شغل تجویز کریں تو ذکر و شغل میں مشغول ہو جائیں اور اگر وہ اس سے منع کر کے کسی دوسرے کام میں لگا دیں اس میں لگ جائیں اور ان کے ساتھ محبت بڑھائیں اور ان کی حالت کو دیکھتے رہیں کہ کسی چیز کے لینے کے وقت یہ کیا برتاؤ کرتے ہیں اور دینے کے وقت کس طرح پیش آتے ہیں اس کا اثر یہ ہو گا کہ تخلیق بہ (5) اخلاق اللہ ہو جائے گا اور پھر اس کی ذات سے سرا سر نفع ہی پہنچے گا ۔ اور جن لوگوں کو فراغ نہیں ہے وہ یہ کریں کہ وقتا فوقتا جب ان کو دو چار یوم کی مہلت ہوا کرے اس وقت کسی بزرگ کے پاس رہ آیا کریں اور اپنی اولاد کے لئے یہ کرو کہ روز مرہ جیسا ہر کام کے لئے نظام (6) الاوقات ہے ایسا ہی اس کے لئے بھی ایک وقت مقرر کر دو کہ فلاں مسجد میں فلاں بزرگ کے پاس کچھ دیر جا کر بیٹھا کریں ۔ خدا تعالی سے محبت کاملہ کی ضرورت اور اس کی تحصیل کا طریقہ اپنے قلوب کو ٹٹولو کہ خدا تعالی سے محبت کاملہ ہے یا نہیں اگر نہیں ہے تو اس کی تحصیل کی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) اے ناواقف کچھ کام تو کر کہ تو واقف بن جائے جب تک تو خود راہ دیکھنے والا نہ ہو گا راہبر کب بن سکے گا (2) حقیقتوں کے مکتب اور عشق کے استاد کے پاس اے بیٹے کچھ کام کرتا کہ ایک دن باپ بن جائے ۔ (3) بیٹا (4) باپ (5) اللہ تعالی کی عادتوں کے موافق عادت بنانا جس کا حدیث میں حکم ہے ۔ (6) وقت مقرر کر کے ہر کام کا انتظام 12