ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ترا (1) عشق ہمچو خودے زاب و گل رباید ہمہ صبر و آرام دل عجب داری از سالکان طریق کہ باشند در بحر معنی غریق دیکھئے اگر کوئی محبوب اپنے پاس بیٹھنے کی اجازت دے دے اور اس درمیان میں کھانے کا وقت آ جائے اور محبوب کہے کہ اگر بھوک لگی ہو تو جا کر کھانا کھا لو کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ عاشق اس وقت اٹھنے اور کھانا کھانے کو گوارا کرے گا ۔ ہر گز (2) نہیں تو جب محبت کی یہ حالت ہوتی ہے تو شیخ کے فاقہ پر کیا تعجب ہے ۔ وہ حضرت حق محبوب حقیقی سے معیت (3) رکھتے ہیں ۔ مولانا کہتے ہیں ۔ گفت (4) معشوقے بعاشق کے فتا تو بغربت دیدہ بس شہر ہا پس کدامی شہر ازانہا خوشتر است گفت آں شہرے کہ دادے دلبرست آگے مولانا فرماتے ہیں : ہر کجا (5) دلبر بود خرم نشیں فوق گر دون ست نے تعرز میں ہر کجا یوسف رخے باشد چوماہ جنت ست آں گرچہ باشد قعر چاہ تو اگر محبوب کنوئیں کے اندر ہو وہ بھی جنت ہے تو جب محبوب مجازی کی معیت کی یہ حالت ہوتی ہے تو محبوب حقیقی کی معیت اگر میسر ہو جائے تو کیا حالت ہو گی ۔ ہم کو اصلاح (6) اخلاق کی کچھ فکر نہیں ہے اکثر دین دار لوگوں کو اس کی فکر ہوتی ہے کہ داڑھی بھی ہو ، اور ٹخنے سے اوپر پائجامہ بھی ہو ۔ لباس سارا شریعت کے موافق ہو لیکن اخلاق کو دیکھئے تو اس قدر خراب کہ گویا کبھی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) تم کو ایک اپنے جیسے پانی مٹی سے بنے ہوئے کا عشق بھی صبر اور دل کے چین کو دور کر سکتا ہے تو کیوں تم تعجب کرتے ہو اللہ کے راستے کے چلنے والوں سے جو حقیقت کے سمندر میں غرق ہوں 12 (2) تقریبات اور دلچسپ کام میں یہی ہوتا ہے ۔ (3) ساتھ (4) ایک معشوق نے اپنے عاشق سے کہا اے جوان تو نے سفر میں بہت سے شہر دیکھے ہیں ۔ تو ان میں سے کونسا شہر بہترین ہے ۔ عاشق نے جواب دیا وہی شہر کہ جس میں محبوب ہو ۔ (5) جہاں محبوب ہو وہیں خوش خوش بیٹھو یہ جگہ تو آسمان سے بھی اوپر والی ہے زمین کہ تہہ نہیں ہے ۔ جہاں کہیں چاند جیسا یوسف چہرہ والا ہو وہ جگہ خود جنت ہے گو وہ کنوئیں کی گہرائی ہو ۔ (6) اخلاق خلق کی جمع ہے ۔ دل کی کیفیت کا نام ہے جس سے اچھے برے کام ہوتے ہیں برے کاموں والی کیفیتوں کو کم اور اچھے کاموں کی کیفیتوں کو اجاگر کرنا ان کی اصلاح ہے 12