ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
کرنے سے وہ ایمان دار اور خوش معاملہ مشہور ہو جائے گا پھر زمیندار کوشش کرے گا کہ اس کی زمین اس کی کاشت میں رہے اگر اب بھی لوگوں کی سمجھ میں نہ آوے اور نہ مانیں تو وہ جانیں ۔ دو شخص سہارنپور کے میرے پاس آئے میں اتفاق سے موضع بھینسانی گیا ہوا تھا ۔ وہ میرے پاس وہیں پہنچے کہ ہم کو مرید کر لو میں نے پوچھا کہ تمہارے پاس موروثی زمین تو نہیں ۔ معلوم ہوا کہ ہے میں نے کہا اس کو چھوڑ دو کہنے لگے کہ پہلے مرید کر لو پھر چھوڑ ۔ دیں گے ۔ میں نے کہا کہ پہلے چھوڑ آؤ جب مرید کروں گا یہ سن کر چھوڑ کر آنے کا وعدہ کر گئے اور آج تک واپس نہیں آئے ۔ ایک گاؤں کے لوگ مدت سے مجھے بلا رہے ہیں لیکن اس لئے جانے کی نوبت نہیں آئی کہ وہاں سب کے پاس موروثی زمینیں ہیں بس وہ میرے اس سوال کا جواب نہیں دے سکتے کہ مجھ کو روٹی کہاں سے کھلاؤ گے حدیث میں آیا ہے کہ اگر ایک درہم حرام اور نو حلال کے ہوں تو اس ایک کے مل جانے سے اس کی سب عبادت غارت ہے اور غضب یہ ہے کہ لوگ حرام کمائی بیوی بچوں کے لئے کماتے ہیں یہ بھی نہیں کہ اپنے لئے ایسا کریں لیکن اسی سے کوئی یہ تجویز نہ کرے کہ جب ہمارے پاس حلال کی آمدنی نہیں ہے اور حرام کی آمدنی کھانے سے روزہ قبول نہیں ہوتا تو روزہ رکھنے سے کیا فائدہ کیونکہ اب تو صرف ایک گناہ ہے کہ حرام مال سے پیٹ بھرا اور اگر روزہ نہ رکھو گے تو ایک دوسرے اس سے بھی زیادہ سخت گناہ میں ماخوذ ہو گے ۔ احکام شرعیہ کے حکم 1؎ اور اسرار کس طرح معلوم ہو سکتے ہیں اسرار و حکم میں غور و فکر کرنا مناسب نہیں کیونکہ جو کچھ فکر سے حاصل ہوگا تمہارے ذہن کا اختراع 2؎ ہو گا نہ کہ حکمت کیونکہ فکر 3؎ وصول الی الحقائق کا طریق بھی نہیں ؎ فہم و خاطر تیز کردن نیست راہ جز شکستہ می نگیرد فضل شاہ ( سمجھ اور دل کو تیز کرنے کا یہ راستہ نہیں ہے بلکہ حق تعالی کا فضل تو شکستہ کو ہی لیتا ہے ) پس ہم کو بالکل شکستگی اختیار کرنی چاہیے اس سے البتہ ہم پر فیضان ہو سکتا ہے خوب کہا ہے ؎ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1؎ مصلحتیں اور راز 2؎ ایجاد اور گھڑنا 3؎ سوچ تو حقیقتوں تک پہنچنے کا طریقہ بھی نہیں حقیقت بنانے والا خود بتائے تو صحیح حقیقتیں معلوم ہو سکتی ہیں ۔