ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
اس کے ارشد ہے - و قرن بیوتکن یعنی اپنے گھروں میں جمی رہو باہر نہ نکلو اور فرماتے ہیں ولا تخضعن بالقول فیطمع الذی فی قلبہ مرض یعنی نرم بات مت کرو کہ جس کے قلب میں روگ ہے وہ طمع کرے گا - عورتوں کے لئے اغیار کے ساتھ بد خلقی ( یعنی خشک مزاجی ) صفت حمیدہ ہے چنانچی بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جیسے مردوں کے لئے خوش اخلاقی صفت حمیدہ ہے عورتوں میں بد اخلاقی صفت حمیدہ ہے یعنی غیر مردوں سے نرمی اور میٹھی میٹھی باتیں نہ کریں اور نہ تند مزاجی سے بلکہ ایسے انداز سے بات کریں کہ اس کو مضمون مفہوم ہوجائے اور کسی قسم کی طمع اس کے قلب میں نہ آوے نہایت خشکی وصفائی سے باتیں کریں البتہ اپنے خاوند اور دوسری عورتوں کے ساتھ خوش اخلاقی برتیں - اللہ اکبر یہ خاندان نبوت کا انتظام ہے آج کون ہے وہ شخص کہ ان سے زیادہ اپنے کو مقبول کہے بلکہ یہ وقت چونکہ فتنہ کا ہے اس لئے نہایت سخت انتظام کی ضرورت ہے - مرد چاہے کیسا ہی بزرگ اور کتنا ہی بوڑھا ہوجاوے عورتوں کو اس سے پردہ واجب ہے حکایت : ایک بزرگ تھے وہ اس میں احتیاط نہ کرتے تھے - اس لئے کہ بہت بوڑھے تھے - غیر اولی الا ربہ /1 میں داخل وگئے تھے - اس لئے ان کو عورتوں سے زیادہ اجتناب نہ تھا ایک دوسرے بزرگ نے ان کو نصیحت کی انہوں نے نہ مانا ان بے حد احتیاچ بزرگ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا یہ مسئلہ پوچھا فرمایا کہ اگر مرد جنید ہو اور عورت رابقہ بصریہ ہو اور وہ دونوں ایک جگہ تنہا ہوں تو ثالث ان کا شیطاان ہوگا - اور آدمی خواہ کسی قدر بوڑھا ہوجاوے لیکن مادہ تو اس کے اندر باقی رہتا ہی ہے وہ فرشتہ تو ہے نہیں ہاں یہ اور بات ہے کہ کچھ نہ کرسکے لیکن نظر سے تو محفوظ نہیں رہ سکتا اور کیسے محفوظ رہ سکتا ہے - ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 عورتوں کی حاجت نہ رکھنے والے