ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
نتیجہ یہ ہوا کہ دوسرے دن روزہ نہ رکھا - ان ہی بزرگ نے پوچھا تو یہ کہا کہ بلا نیت روزنہ نہیں ہوتا اور نیت یاد نہیں ہوتی غرض جو لوگ صحیح پڑھ سکتے ہیں وہ تو صحیح پڑھیں اور جو لوگ اس پر قادر نہیں ان کو جس طرح وہ پڑھ سکیں جائز /1 ہے - بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ صاحب ہماری آواز چونکہ اچھی نہیں اس لئے ہم نہیں پڑھتے سو ایسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ تحسین صوت اس کو نہیں کہتے کہ خوب راگنی سے گار کر پڑھا جاوے - تحسین صوت کے معنی جیسا بزرگوں سے منقول ہے یہ ہیں کہ سننے والے کو اس کی آواز سن کر معلوم ہو کہ اس کے دل پر کسی باعظمت کا رعب /2 چھایا ہوا ہے - عشرہ /3 اخیرہ کے فضائل اور ضعفاء اور اقویا کے لئے اس میں عبادت کرنے کا دستور العمل جب قرآن /4 ایسا مشرف ومعظم ہے تو جس ماہ میں اس کا یہ نزول دفعی /5 ہوا ہے وہ بھی معظم ہوگا بالخصوص وہ عشرہ خاص ماہ رمضان کا کہ جس میں شب قدر ہے کیونکہ رمضان کو جب قرآن کی وجہ سے شرف حاصل ہوا تو رمضان کا وہ حصہ خاص جس میں نزول ہوا ہے - دوسرے حصوں کی نسبت اشرف ہوگا اس لئے کہ دوسرے حصول میں شرف اس حصہ کی بدولت /6 آیا ہے - پس جب نزول شب قدر میں ہوا ہے اور شب قدر جیسا کہ حدیثوں سے ثابت ہے عشرہ اخیرہ میں ہوتی ہے تو عشرہ اخیر بقیہ حصہ رمضان سے ضرور افضل ہوا ایک فضلیت تو عشرہ اخیرہ کی اس نزول قرآن سے ہوئی دوسری فضیلت اس کی اس سے ہے کہ اس میں شب قدر ہے جس کی فضیلت کے لئے خدا تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 لیکن صحیح کرنا سیکھتے رہیں ورنہ نہ سیکھنے کا گنا رہے گا - /2 اور ایک حدیث میں یوں بھی ہے جب تم قرآن شریف پڑھو تو روؤ اور اگر نہ روؤ تو روتے بن جاؤ یعنی ایسی آواز نکالو جس سے دل میں درد معلوم ہو - /3 بیس رمضان شریف بعد مغرب سے عید کا چاند نظر آنے تک آخر کی دس دن راتیں - /4 جس کا سرخی ( قرآن شریف جمال حق کے لئے آئینہ ہے الخ ) میں بیان ہوا - /5 ایک دم کہ لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ایک دلم لیلۃ القدر میں نزول ہوا ہے نیچے تئیس سال میں - /6 کیونکہ آیت شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ( رمضان ہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ) بتاتی ہے کہ پورے رمضان کو فضیلت قرآن شریف کے نازل ہونے سے ہوئی ہے -