ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
اور لسان میں اس قدر تفاوت ہوئے اور لسان کو اعمال صالحہ کے وجود میں ایک دخل عظیم ہوا اس لئے حق تعالیٰ شانہ نے اس کو مستقل جز و طریقہ اصلاح کا بنادیا - اگرچہ تقویٰ سے جو درستی ہوگی درستی لسان بھی اس کا فرد عظیم ہے خلاصہ یہ ہے کہ ہمارے ذمہ دو کام ہوئے ایک خدا کا خوف دوسرے زبان کی اصلاح ان دونوں کے جمع ہونے سے آئندہ کے لئے اعمال کی اصلاح ہوگی اور گزشتہ گناہ محو ہوجائیں گے - اصلاح اعمال میں ہم کو اپنے اوپر نظر نہ ہونا چاہیئے اور یصلح / 1 کی نسبت جو اپنی طرف فرمائی حالانکہ بظاہر اصلاح اعمال کام عبد کا ہے تو وجہ اس کی یہ اشارہ ہے کہ ہم کو اپنے اوپر نظر نہ ہونا چاہیئے اور یہ نہ سمجھیں کہ یہ کام ہم نے کیا ہے - اس لئے فرماتے ہیں کہ ناز مت کرو جو کچھ کرتے ہیں ہم کرتے ہیں اور خیر اگر ہمارے اختیار میں بھی ہے تو یہ ہے کہ مثلا ہم نماز پڑھتے ہیں لیکن پوری درستی جو مفہوم ہے یصلح کا یعنی یہ کہ جیسے چاہیئے اس طرح نماز پڑھنا اور قلب کا اس میں حاضر ہوجانا یہ سب خدا کی طرف سے ہے اور اس نسبت میں ایک اور لطیف نکتہ ہے وہ یہ کہ گویا فرماتے ہیں کہ یہ اعمال تو تم نے کر لئے لیکن ہم اس کی اصلاح کر کے فرشتوں کے معرفت پیش کرادیں گے جیسے بچہ سے کہا کرتے ہیں کہ یہ شے اٹھالاؤ اور وہ اٹھا نہیں سکتا تو خود اٹھاتے ہیں اور اس کا ہاتھ بھی لگوا دیتے ہیں اور اٹھانے کی نسبت ان کی طرف کرتے ہیں اور اس پر انعام دیتے ہیں ایسے ہی ہمارا نماز روزہ ہے کہ خود توفیق دیتے ہیں خود رکھواتے ہیں اور خود ہی انعام عطا فرماتے ہیں اللہ اکبر کس قدر رحمت ہے اور دوسری شے جو اتقوا اللہ الخ ( اللہ سے ڈرو ) پر مرتب فرمائی وہ یغفر لکم ذنوبکم ( تمہارے گناہ بخش دیں گے ) ہے بظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ بجائے یغفرلکم ذنوبکم کے یحببکم ذںوبکم فرماتے یعنی تم کو گناہوں سے بچالیں گے - یہ نہیں فرمایا اس لئے کہ گناہوں سے بچانا تو یصلح لکم میں آچکا ہے / 2 ذنوب /3 ماضیہ باقی تھے - ان کی نسبت فرمایا کہ ان کی بھی فکر نہ کرو ان کو بھی اللہ تعالیٰ محو فرمادیں گے - ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 اللہ تعالیٰ تمہارے عمل نیک و درست کردیں گے / 2 کیونکہ جب نیک نیک عملوں کی توفیق دیں گے آگے گناہ نہ ہوں گے ان سے بھی بچاؤ ہوگیا - / 3 پہلے کے گناہ