ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
کو تو چھوڑو خیر کھانے کے لئے جواز کا مرتبہ تو ہے معاصی کے واسطے تو جواز بھی نہیں ہم بر خلاف اس کے دن بھر معاصی میں مشغول رہتے ہیں بلکہ بعضے تو عصیان میں اور زیادہ ہو جاتے ہیں - اسی کو دیکھ لیجئے کہ صبح کی نماز اس مہینے میں اپنے وقت پر ہوتی ہے یا نہیں اس نماز کی تو وقت سے تاخیر کرنے کی عادت ہوگئی ہے - بہتیروں کی تو قضا ہوتی اور قضا نہ بھی ہو تو اس قدر تاخیر تو ہوتی ہے جس سے جماعت فوت ہوجائے خوش ہیں کہ ہم نے روزہ رکھ لیا - بڑا تعجب ہے کہ نماز کو چھوڑ دیا یا روزہ کیا کفایت / 1 کرسکتا ہے - اللہ تعالیٰ نے مغفرت کو اس قدر بڑھا دیا کہ دس ضعف / 2 ثواب کا وعدہ فرمادیا اور اہم اس قدر گناہ کرتے ہیں کہ حسنات باوجود اتنے بڑھائے جانے کے بھی سیئات کے برابر نہیں ہوتیں چاہیئے تو یہ تھا کہ حسنات کی تعداد بڑھی ہوئی رہتی اس کو بھی جانے دیجئے برابر تو رہتی کہ پھر بھی حسنات سبقت / 3 رحمتی علی غضبی کے غالب ہوجاتیں اور جب باوجود اضعافا/ 4 مضاعفہ ہونے کے بھی نیکیاں گناہوں کے برابر نہیں ہوتیں بلکہ گناہ بڑھا رہتا ہے تو پھر کیا حشر ہونا ہے - ماہ رمضان کی عبادت کا اثر برکت اعمال پر تمام سال رہتا ہے اچھا اس کو بھی جانے دیجئے اگر ہمیشہ ہم اس پر قادر نہیں کہ معاصی کو گھٹا دیں تو رمضان میں تو ایسا کر لیا جائے تجربہ سے ثابت ہوا کہ عبادت کا اثر اس کے بعد گیارہ مہینے تک رہتا ہے جو کوئی اس میں کوئی نیکی بتکلف / 5 کر لیتا ہے اس کے بعد اس پر بآسانی قادر ہو جاتا ہے اور جو کوئی کسی گناہ سے اس میں اجتناب کر لے تمام سال بآسانی اجتناب کرسکتا ہے اور اس مہینے میں معصیت سے اجتناب کرنا کچھ نہیں کیونکہ یہ بات ثابت ہے کہ شیاطین قید کردیئے جاتے ہیں پس جب شیاطین قید ہوگئے معاصی آپ ہی کم ہوجائیں گے - محرک کے قید ہو جانے کی وجہ سے اور یہ لازم نہیں آتا کہ معاصی بالکل مفقود ہی ہو جائیں کیونکہ دوسرا محرک یعنی نفس تو باقی ہے اس مہینے میں وہ معصیت کرائے گا مگر ہاں کم اثر ہوگا کیونکہ ایک ہی محرک رہ گیا اس میں ایک مہینے کی مشقت گوارا کرلئ جائے کوئی بات نہیں ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 نماز کی طرف سے / 2 دس گونا / 3 میری رحمت میرے غصہ پر غالب ہے / 4 کئی گونا کا کئی گونا / 5 تکلیف اٹھا کر / 6 بچاؤ