ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
جاتی ہے اور اول نظر میں چونکہ حکمت پر نظر نہیں ہوتی اس لئے خلاف تمنا کو ہر مصیبت کہتے ہیں ۔ مصیبت کی حقیقت اگر حکمت اور مصلحت پر نظر ہو تو کوئی مصیبت مصیبت نہیں ۔ بلکہ ہر مصیبت نعمت ہے ۔ مگر مراد مصیبت غیر اختیاریہ ہے اور اسی میں گفتگو ہو رہی ہے برخلاف ان کے جن کو اپنے ہاتھوں اختیار کرتے ہیں یعنی گناہ کہ انسان اس کو اپنے اختیار سے کرتا ہے سو اس میں کوئی حکمت نہیں ہوتی ۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس کو گناہ اور معصیت قرار دیا گیا ہے اور اس سے روکا گیا ہے ۔ اور یہی فرق ہے ۔ درمیان (1) فعل ، عبد اور فعل حق کے کہ کوئی فعل شرکاء (2) خدا تعالی سے صادر نہیں ہوتا ۔ فعل شر وہی ہے جو بندہ اپنے اختیار سے خلاف رضائے حق کرتا ہے تو امور اختیاریہ (3) عبد تو خیر و شر دونوں ہیں اور غیر اختیاری جو محض من جانب اللہ ہے وہ خیر محض ہے اس لئے عارفین نے اپنے متعلقین کو یہ تعلیم کی ہے اور اس سے انہیں ایک استواری پیدا ہو گئی ہے کہ جس سے وہ پریشان نہیں ہوتے ۔ در طریقت (4) ہرچہ پیش سالک آید خیر اوست در صراط مستقیم اے دل کسے گمراہ نیست تو جو پیش آئے اس کو خیر سمجھے ۔ خواہ وہ بیماری ہو یا دشمن کا اپنے اوپر غالب آنا ہو ۔ یا فقر و فاقہ ہو یا اور کوئی مصیبت ہو غرضیکہ سب میں بہتری ہے مگر یہ بہتری ایسی ہے کہ جیسے دوا کی بہتری کہ شفیق ماں باپ تو یہ جانتے ہیں کہ حلق سے اترتے ہی تریاق کا کام دے گی ۔ لیکن بچہ نہیں سمجھتا بلکہ ماں باپ کو اپنا دشمن سمجھتا ہے کہ انہوں نے ایسی دوا پلا دی ۔ یا جیسے دنبل میں نشتر دینا کہ ماں باپ خوش ہیں مگر بچہ ان کو دشمن سمجھتا ہے ۔ نشتر زن (5) ماں باپ سے انعام طلب کرتا ہے اور بچہ تعجب کرتا ہے لیکن ہر عاقل جانتا ہے کہ واقع میں یہ کام انعام کا ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) بندہ کے کام اور اللہ کے کام میں (2) برائی کا کام ان سے نہیں ہوتا گو انسان کے قصد پر پیدا کر دیں یہ پیدا کرنا بہت حکمتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے برا نہیں اچھا ہے اس کا تو کرنا برا ہے ۔ (3) جو باتیں بندے کے اختیار میں ہیں ۔ (4) اللہ کے راستہ میں جو چیز راستہ چلنے والے کو بے اختیار پیش آتی ہے وہ اس کے لئے بہتر ہی بہتر ہے اے دل سیدھی راہ میں کوئی گمراہی نہیں (5) نشتر مارنے والا اپریشن کرنے والا