ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
مانتا ہے اسکو حاکم حقیقی کا حکم کر مانو پھر دوسرے لوگ بھی ان شاء اللہ تم سے معارضہ نہ کرنیگے - حکایت " میرا ہی خود قصہ ہے کہ کبھی زیور بنواتا تو چونکہ چاندی کے واسطے روپیہ دینے سے ربوا / 1 لازم آجاتا ہے - اس لئے جب کبھی زیور بنوانے کا اتفاق ہوتا میں چاندی دوسری جگہ سے خرید کر اسے دیتا - دو ایک مرتبہ تو اس نے کہا کہ روپیہ دے دو پھر تو کر حساب کردینا - میں نے اس سے کہہ دیا کہ یہ میرے دین کے خلاف بات ہے - بس اس نے اس کو خوشی سے منظور کر لیا تو لوگ سب مان جاتے ہیں آدمی پکا چاہیئے اور اللہ میاں کی طرف سے اسباب ویسے ہی پیدا ہو جاتے ہیں - خیال کر لیجئے کہ حاکم جب کسی کو امر شاق کا حکم دیتا ہے تو اس پر مامور / 2 کی اعانت بھی کیا کرتا ہے - حاصل یہ ہے کہ دل کو مظبوط کرو اور اس پر عزم / 3 کرلو کو ہم کوئی کام بلا پوچھنے نہ کریں گے - ہاں پوچھنے سے بعض صورتیں عدم جواز کی بھی نکلیں گی اور اس میں آمدنی بھی کم ہو جاوے گی - تو خوب سمجھ لو اور تجربہ کرلو کہ اس میں کم ہی میں برکت ہو جاوے گی - اور اس کے یہ معنی نہیں کہ کم چیز مقدار میں بڑھ جاتی ہے کہ بازار سے تو ایک من گیہوں لائے اور گھر پر آکر دو من اترے - ممکن ایسا بھی ہے ایک صاحب خیر نے مجھ سے بیان کیا کہ وہ مجسد بنواتے تھے اور ایک تھیلی میں روپے رکھتے تھے اور کام شروع کیا - جب ضرورت ہوتی اس میں ہی سے ہاتھ ڈال کر نکال لاتے یہاں تک کہ سب کام بن گیا حساب جو لگایا تو جتنا روپیہ تھا اس سے کم نہیں ہوا - تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے مگر ہمیشہ ضرور نہیں بلکہ اس کے معنی اور ہیں اور وہی اکثر واقع ہیں اور وہ یہ کہ یہ مقدار قلیل جب تمہارے ہی صرف میں آئے - بیماری میں خرچ نہ ہو اور ایسے ہی فضول خرچیوں میں مقدمات میں لا طائل / 4 تکلفات میں ضائع نہ ہو جائے جو کچھ آئے تمہاری ہی ذات پر صرف ہونا چاہئے - گیہوں تھوڑ ہوا اس سے بہتر کہ زیادہ آئے اور تم پر خرچہ نہ ہو - رضاء حق عمل کا اصل ثمرہ ہے اور آخر میں میں کہتا ہوں کہ نہ ہو برکت مگر خود اللہ میاں کی رضا ہی دنیا و ما فیہا سے بہتر ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 سود لازم آتا ہے ادھار کی وجہ سے اور دوسری وجہ اور تھی جو پہلے تھی اب نہیں کہ پہلے روپیہ چاندی کا ہوتا تھا کمی زیادتی سود تھی - / 2 جس کو حکم دیا گیا / 3 پکا ارادہ / 4 بے فائدی مثلا فیشن تفریحات نام کے کھیل