ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
اللہ میاں کا کیا نفع ہے کہ ہمارے پیدا کرنے یا عزت دینے سے خیر ان حضرات نے کیا مکافات /1 کی اس بلانے کی کہ پہنچتے ہی تو منہ / 2 پھیر کر کھڑے ہوگئے - اور کانوں میں انلگیاں دے لیں مگر بادشاہ تو کم ظرف نہیں ہے اس گستاخی پر نظر نہیں کرتا اور حکم دیتا ہے اپنے خادموں کو کہ اس بے وقوف کی انگلیں کانوں سے نکال دو بلکہ ہاتھ باندھ دو کہ پھر انلگیاں کانوں میں نہ دے سکے - اور منہ اس کا ہماری طرف کردو اور جلدی سے شفقت آمیز کلمات فرمانے لگے کہ ایک دفعہ تو اس کے کان میں پڑ جائیں - دیکھیں تو معلوم کیسے نہیں ہوتا مگر یہ تو قسم کھا کر چلے ہیں کہ الٹا ہی کریں گے - چٹ سے پھر انگلیاں کانوں کی طرف بڑھائیں مگر ہاتھ بندھے ہوئے تھے جلدی سے اس خوف سے کہ کہیں محبوب کا کلام کان میں پڑ جائے اس جگہ سے بھاگ اصطبل میں گھوڑے کے پاس جا چھپے - وہاں آدمی پکڑنے کے لئے پہنچا گدھے کے پاس جا چپھے - غرض ایک گھنٹہ بھر یہی کیفیت رہی کہ یہ بھاگا کئے اور بادشاہ کے نوکر بلکہ خود بادشاہ اللہ اکبر ان کے پیچھے پھرا کیا مگر انہوں نے وہی کیا جو شامت / 3 عمال سے ہونا تھا - ہماری نماز پر سزا نہ ہونا ہی غایت / 4 درجہ کی رحمت ہے اب فرمایئے کہ یہ شخص کس سزا کا مستحق ہے یا بادشاہ کو اس پر رحم انا چاہیئے - یہ تو اس قابل ہے کہ اگر ایک دفعہ بھی یہ حرکت اس نے کی ہے تو توہین بادشاہ کے جرم میں اس کو لے لیا جائے اور کبھی دربار کی حاضری کی اجازت نہ ہو اب آپ اپنے معاملہ کو اللہ میاں کے ساتھ دیکھ لیجئے کہ ادھر سے تو حاضری کی اجازت ہر وقت - یعنی نفل نماز کے لئے اجازت ہے جب چاہو پڑھو - ( باسثنائے تھوڑے وقتوں کے ) مگر ہمیں توفیق نہیں ہوئی کہ اس اجازت کو غنیمت سمجھیں - یہاں تک کہ پکڑ کر بلانے کی نوبت پہنچی یعنی فرض نماز کا وقت آیا - نہایت کاہلی کے ساتھ گرتے پڑتے پہنچے - برا بھلا وضو کیا اور باکراہ/ 5 نیت نماز کی کی یعنی سامنے باتیں کرنے کو کھڑے کئے گئے - کھڑے ہوتے ہی منہ ایسا پھیرا کہ کچھ خبر نہیں - صرف الفاظ ابان پر جاری ہیں - دھوکا دینے کے واسطے آداب شاہی بجا لا رہے ہیں یعنی سبحانک اللھم پڑھا اللہ میاں نے اس منہ پھیرنے پر نظر نہ کی اور کلام شروع کیا - ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 بدلہ / 2 دل کا منہ کان کی توجہ / 3 گناہوں کی بد بختی / 4 انتہا درجہ کی / 5 زبردستی