ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ملفوظات حکیم الامت جلد ۔ 27 ۔ کاپی ۔ 5 میں دل بستگی نہیں ہوا کرتی اس کو منزل کا خیال ہر وقت سوہان روح رہتا ہے ۔ چوتھا جزو علت خشوع کا یہ ہے ( اور یہ بعد فراغ کتب درسیہ آپ کے ذمہ واجب العمل ہے ) کہ اگر آپ نے ظاہری علوم کی تحصیل میں دس سال ختم کئے ہیں تو باطن کی درستی میں فی سال ایک ماہ ہی خرچ کر دیجئے یعنی کم از کم دس مہینے ہی کسی کامل کی خدمت میں صرف کیجئے ۔ اور اس کے ارشاد کے مطابق چلیے ۔ خدا تعالی کی عادت ہے کہ اس کی برکت سے دولت خشوع عطا فرماتے ہیں ۔ اور علم کا اثر قلب کے اندر پیوست ہو جاتا ہے ۔ خوب کہا ہے ۔ علم (1) چوں برتن زنی مارے بود علم چوں بردل زنی یارے بود اصلاح باطن کی ضرورت اور اس کا طریقہ اصلاح ظاہر کے ساتھ اصلاح باطن کی بھی ضرورت ہے اور اس کی تدبیر مولانا روم کہ جو اس فن کے کامل ہیں اس طرح بتلاتے ہیں ۔ قال (2) را بگذار و مرد حال شو پیش مرد کاملے پامال شو صحبت (3) نیکاں اگر یک ساعتست بہتر از صد سالہ زہد و طاعتست یک (4) زمانے صحبتت با اولیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا نفس (5) نتواں کشت الاظل پیر دامن آں نفس کش را سخت گیر گر (6) ہوائے ایں سفر داری دلا دامن رہبر بگیر وپس بیا اور فرمایا ہے درا (7) رادت باش ثابت اے فرید تابیابی گنج عرفاں را کلید ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) علم کو جب بدن بدن تک رکھو گے تو ایک سانپ ہو گا اور دل میں پہنچا دو گے تو مددگار بن جائے گا ۔ (2) باتیں بنانا چھوڑو حالات کے مرد بنو ۔ کسی کامل مرد خدا کے سامنے مٹ جاؤ ۔ (3) نیکوں کی صحبت اگر تم کو ایک گھنٹہ بھی ہے تو سو سال کی عبادت اور دنیا کی بے رغبتی سے بہتر ہے کہ اس سے وہ لگن لگے گی جو ان سے نہ لگ سکے گی ۔ (4) اولیاء اللہ کے ساتھ کچھ زمانہ تک صحبت سو سال کی بے ریا کی عبادت سے بہتر ہے ۔ (5) نفس کو بغیر پیر کے سایہ کے مار ڈال نہیں سکتے ۔ اس لئے نفس کو مارنے والے کے دامن کو مضبوط پکڑ لو ۔ (6) اے دل اگر تو اس راستہ کی طلب رکھتا ہے تو رہبر کا دامن پکڑ لے اور پیچھے پیچھے آ جا ۔ (7) اے فرید ؟ تو مریدی میں ثابت قدم رہ تاکہ معرفت کے خزانہ کی چابی حاصل کر لے ۔