ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
( اس کو حق کے ساتھ گھومتا ہوا کر دے ) لیکن آپ نے بجائے اس کے یہ فرمایا ادرلحق معھ اور یہ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت بڑی بات فرمائی اور بہت بڑی دعا دی اور یہ بتلا دیا کہ ان کی محبوبیت ایسی ہو جاتی ہے کہ اگر ان سے معاملات یومیہ میں غلطی بھی ہو تو اسباب ایسے جمع ہو جاتے ہیں کہ وہ حق واقعی ہو جاتا ہے ۔ مثلا اگر دو شخصوں میں لڑائی ہو جائے اور ایک ایسے ہی محبوب حق اپنے اجتہاد سے ان میں سے کسی ایک طرف ہو جاویں جو کہ واقع میں حق پر نہ ہو تو خدا تعالی حق کو اس کے ساتھ اس طرح کر دیتے ہیں کہ وہ شخص تائب ہو کر حق پر ہو جائے اور ان کو اس کی طرف رائے سے پھرنا نہ پڑے یا اگر انہیں کو خود کسی مقابلہ میں غلطی ہو جائے تو خدا تعالی حق کو ان کے ساتھ اس طرح کر دیتے ہیں کہ ان کا مقابلہ جو ابھی تک مظلوم تھا انتقام لینے میں حد جائز سے آگے نکل جاوے پس انتقام کی وجہ سے ان کا ظلم عفو ہو جائے گا اور مقابل کی اعتداء (1) کی وجہ سے اب یہ مظلوم ہو جاویں گے اور حق ان کے ساتھ ہو جاوے گا ۔ الحمد للہ یہ بالکل نئی بات ہے اور اس تفصیل سے آج ہی ذہن میں آئی ہے اور اس کی ایک نظیر حدیث میں صاف آئی ہے فرماتے ہیں ۔ رب (2) اشعث الخبر لا یؤیھ لھ مدفوع باالابواب لو اقسم علی اللہ لابرہ یعنی بہت سے ایسے پراگندہ موغبار آلودہ خستہ حال لوگ ہیں کہ کوئی ان کی پرواہ بھی نہیں کرتا مگر حالت ان کی یہ ہے کہ اگر کسی امر کے متعلق قسم کھا بیٹھیں کہ یوں ہو گا تو خدا تعالی اسی طرح کر دیتے ہیں ۔ تو یہ مضمون بھی اسی کے قریب ہے کہ واقعہ ان کی قسم کے موافق بدل جاتا ہے ۔ حکایت : میں نے ایک سیاح سے سنا ہے کہ کسی مقام پر ایک ایسی چیز دیکھی کہ اس کا ایک حصہ پھتر ہے اور ایک لکڑی ہے ایک کنکر ایک غیر معلوم الجنس اور لوگوں نے اس کا یہ قصہ بیان کیا کہ اندھیرے میں کسی بزرگ کی ٹھوکر لگی تھی ۔ انہوں نے فرمایا یہ کیا ہے پتھر ہے یا لکڑی ہے یا کنکر یا کچھ اور تو اس میں ان سب چیزوں کا تھوڑا تھوڑا جزو پیدا ہو گیا یعنی کچھ حصہ لکڑی ہو گیا کچھ پتھر اور کچھ کنکر اور کچھ غیر معلوم الجنس بزرگوں کے حسب خواہش کام ہو جانے سے حق تعالی کا ان کے کہنے میں ہونا لازم نہیں آتا مگر اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ اللہ میاں ان کے کہنے میں ہیں ہرگز نہیں بلکہ یہ حضرات خود ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) زیادتی (2) بخاری ج