ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
کوئی جواب دہی تو میرے ذمہ عائد نہ ہوگی ہمیشہ اس کا خیال کرو - حق تعالیٰ کا مطیعین / 1 کے لئے دو بڑی دولتوں کا وعدہ فرمانا اور ان کے حصول کا طریقہ بتلانا من عمل صالحا من ذکر او انثیٰ وھو مو من فلنحیینہ حیوٰۃ طیبۃ و لنجزینھم اجرھم باحسن ما کانوا یعملون ترجمہ : آیت شریفہ کا یہ ہے کہ جو شخص عمل نیک کرے مرد یا عورت اور وہ مومن ہو پس بیشک ہم اس کو پاکیزہ زندگی عطا فرمادیں گے اور بے شک ہم ان کو ان کا اجر بدلہ میں دیں گے - بسبب ان کے اچھے اعمال کے - اس آیت شریف میں حق تعالیٰ نے اپنے مطیع بندوں کے لئے اطاعت پردو /2 بڑی دولت کے عطا فرمانے کا ودہ فرمایا ہے - اور نیز اس کے حاصل کرنے کا طریقہ بھی بتلایا ہے - دنیا میں کو شخص طلب سے خالی نہیں اور باوجود تعدد طرق / 3 کے مطلوب سب کاشے واحد ہے اول ایک مضمون بطور مقدمہ سمجھنا چاہیئے - اس کے بعد آیت کریمہ کا مضمون بخوبی ذہن نشین ہو جائے گا - دنیا میں جس قدر عقلاء ہیں کہ جن کے افعال کی غایت / 4 ہوتی ہے - ان میں ہر ایک شخص ایک شے کا طالب ہے - کوئی مال کا طالب کوئی جاہ کا کوئی صحت کا کسی کو درویشی مطلوب ہے - کوئی علم کا دیوانہ ہے کسی کو تجارت میں لطف آرہا ہے - کوئی اولاد کی دھن میں ہے - کوئی مکانات کی تعمیر کا شوق رکھتا ہے - کسی کو باغ لگانے کی حرص ہے - غرض کوئی ایسا جو طلب سے خالی ہو بعضے ان ہی میں خدا کے بھی طالب ہیں - ظاہرا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب اشیاء / 5 متعددہ مختلفہ کے طالب ہیں لیکن اگر غور کیا جائے اور نظر کو عمیق / 6 کر ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 فرمانبرداروں کے لئے / 2 دنیا میں پاکیزہ زندگی بے فکری کی اور آخرت میں بہت بڑا ثواب ہے - / 3 باوجود طریقے کئی ہونے کے مقصود سب کا ایک ہے - / 4 وہ غرض جس کے لئے کام کیا جاتا ہے - /5 کئی اور الگ الگ چیزوں کے - / 6 گہرا -