ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
ملفوظات حکیم الامت جلد ۔ 27 ۔ کاپی ۔ 6 سہل مراقبہ ہے ۔ اس میں فی نفسہ (1) کسی شیخ کی کسی خلوت وغیرہ کی ضرورت نہیں ہر شخص اس سے منتفع ہو سکتا ہے ۔ کسی کامل شیخ (2) کی صحبت کی اور خلوت کی ضرورت عادت اللہ یوں جاری ہے کہ کسی قدر خلوت کی اور کسی شیخ سے مشورے کی بھی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس وقت علوم اور اعمال میں ایک گونہ ضعف آ گیا ہے ۔ توضیح اس کی یہ ہے کہ ہر عمل میں دو چیزوں کی ضرورت ہے ایک تو رائے کے درست ہونے کی اور دوسرے ہمت کی ہم لوگوں میں دونوں کی کمی ہے ۔ رائے کی کمی یہ کہ بسا اوقات بعض اعمال کے منشاء (3) یا ناشی کے متعلق ہم ایک امر کو شر سمجھتے ہیں اور وہ خیر ہوتا ہے اور بسا اوقات کسی امر کو ہم خیر سمجھتے ہیں اور وہ شر ہوتا ہے ۔ علی ہذا بعض اوقات باوجود درستی رائے کے کسی عمل میں ہمت اکثر ٹوٹ جاتی ہے ۔ پس شیخ چونکہ صاحب تجربہ و صاحب بصیرت ہوتا ہے ۔ اس سے رائے کی بھی مدد ملتی ہے اور اس کے کہنے میں کچھ برکت ہوتی ہے کہ اس سے ہمت بھی زیادہ ہو جاتی ہے ۔ اور اس کی (4) رسم اصلی جو کچھ بھی ہو یہ ضرور قدرتی بات ہے کہ جب کسی کو شیخ بنا لیا جاتا ہے تو اس کی مخالفت کم ہوتی ہے تو رائے کے صحیح کرنے کا اور ہمت کے قوی کرنے کا عادۃ (5) بجز شیخ بنانے کے اور کوئی ذریعہ نہیں بس بقاعدہ مقدمۃ (6) الواجب واجب عمل کے لئے کسی شیخ کا دامن پکڑنا ضروری ہو گا اور وہ شیخ کامل ہونا چاہیے اور اس کے پہچاننے میں اکثر غلطی ہو جاتی ہے لہذا اس کی پہچان معلوم کرنا ضروری ہے ۔ سو پہچان یہ ہے کہ علم دین بقدر ضرورت رکھتا ہو ۔ خواہ پڑھ کر خواہ علماء کی صحبت سے عمل میں مستقیم ہو امر بالمعروف نہی عن المنکر طالبین کو کرتا ہو کسی مسلم (7) شیخ سے تعلق رکھتا ہو ۔ علماء سے نفور (8) نہ ہو ۔ ان سے استفادے (9) میں عار نہ کرے ۔ اس کی صحبت میں رغبت آخرت و نفرت (10) عن الدنیا کی خاصیت ہو پس جس ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) خود تو (2) پیر جو باطنی خرابیاں دور کرا دے ۔ (3) سبب جس سے یہ ہوا اور نتیجہ جو اس پر ہو گا ۔ (4) بیعت نبوی اس کی اصل کہو یا بزرگوں کا معمول 12 ۔ (5) عادت کے موافق (6) جس پر واجب موقوف ہو وہ بھی واجب ہے جب حسب عادت بدوں پیر سے تعلق کئے دین درست نہیں ہوتا اور دین درست کرنا واجب ہے تو صحیح پیر سے تعلق کرنا بھی واجب ہوا ۔ (7) تسلیم کیا ہوا علم و عمل والوں کا ۔ (8) نفرت کرنے والا ۔ (9) فائدہ لینے میں ۔ (10) دنیا سے نفرت ۔