ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
رغبت پھول کی طرف ہے ویسی انسان کی طرف نہیں - اچھے کپڑے کو دیکھ کر کبھی جی نہیں چاہتا کہ اس کو گلے لگالوں چمٹا لوں - انسان کی طرف ایسی ہی رغبت /1 ہوتی ہے ایک دھوکہ اور ہوتا ہے وہ یہ کہ بعضے یہ کہتے ہیں جیسے اپنے بیٹے کو دیکھ کر جی چاہتا ہے کہ گلے لگالوں اسی طرح دوسرے کے بچہ کو دیکھ کر بھی ہمارا یہی جی چاہتا ہے صاحبو کھلی ہوئی بات ہے اپنے سیانے بچہ اور دوسرے کے سیانئ لڑکے میں بڑا فرق ہے - اپنے لڑکے کو گلے لگانا چمٹانا اور طرح کا ہے - اس میں شہوت کی آمیزش ہرگز نہیں اور دوسرے کے لڑکے کی طرف اور قسم کا میلان ہے - کہ اس میں گلے لگانے سے بھی آگے بڑھنے کو بعض کا جی چاہتا ہے محبوب کی جدائی میں اور طرح کا رنج ہوتا ہے ور اپنے لڑکے کی جدائی میں ور قسم کا - بد نگاہی کیسی مضر چیز ہے اور اس کا بیان کہ مردوں /2 کی مخالفت عورتوں کی مخالطت سے بھی زیادہ مہلک ہے اور لڑکوں کی رغبت تو اور بھی سم قااتل ہے - نصوص میں تو اس کی حرمت ہے ہمارے بزرگوں نے بھی جو س کے آثار لکھے ہیں ان سے معلوم ہوت ہے کہ بڑی سخت بلا ہے - ایک بزرگ مطلق نظر کے لئے فرماتے ہیں - النظرۃ سھم من سھام ابلیس یعنی نگاہ ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے - حضرت ابو القاسم قشیری دونوں امر کی نسبت فرماتے ہیں کہ سالک کے لئے امردوں اور عورتوں کی مخالطت رہزن ہے - ایک بزرگ کا خاص امردوں کے حق میں قول ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کو اپنی بارگاہ سے مردود کرنا چاہتے ہیں اس کو لڑکوں کی محبت میں مبتلا کردیتے ہیں غرض یہ نہاہت مضرت کی چیز ہے - بدنگاہی کا اور گناہوں سے اشد /3 ہونا اور اسکے متعلق ایک بڑا دھوکہ اور دوسرے معاصی اور بدنگاہی کی معصیت میں ایک اور فرق ہے وہ یہ کہ صدور کے بعد سب گناہوں کا اثر ختم ہوجتا ہے اور سل بھر جتا ہے مگر بد نگاہی ایسی شے ہے کہ جب ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 اس لئے یہ اور قسم کا ہے جس کا نام شہوت ہے - شیطان سے دھوکہ نہ کھایئے - /2 بے داڑھی والے لڑکوں سے میل جول /3 بہت سخت