ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
اگر ہاتھ نہیں یا ہاتھ تو ہے لیکن اس میں قوت نہیں تو نری تلوار کیا کام دے سکتی ہے ۔ بلکہ بعض اوقات خود اپنے ہی زخم لگ جاتا ہے ۔ اسی طرح اگر قلب سلیم نہ ہو تو نرا روپیہ کیا کام دے سکتا ہے ۔ اصل چیز قلب سلیم ہے ۔ اگر ایسے شخص کے پاس مال ہے تو وہ بیشک حدیث نعم (1) المال الصالح عندالرجل الصالح کا مصداق ہے ۔ مولانا علیہ الرحمۃ (2) فرماتے ہیں ۔ مال (3) راگر بہردیں باشی حمول نعم مال صالح گفت آں رسول اور فرماتے ہیں ۔ آب (4) در کشتی ہلاک کشتی ست آب زیر کشتی آں را پشتی ست یعنی اگر کشتی کے اندر پانی بھر جائے تو اس کے ہلاک کا سبب ہوتا ہے اور اگر کشتی کے نیچے رہے تو اس کے لئے معین ہوتا ہے ، اسی طرح اگر مال قلب کے اندر گھس (5) گیا تو وہ قلب کے لئے مہلک ہے اور اگر قلب سے باہر (6) رہے تو وہ معین ہوتا ہے اور یہ اسی وقت ہوتا ہے کہ جب (7) صاحب قلب سلیم کے پاس روپیہ ہو ۔ غرض ایسے شخص کے لئے روپیہ کا ہونا نہ ہونا دونوں برابر ہی ہوئے ۔ دنیا داروں کی پریشانی اور درویشوں کی دولت اطمینان کا راز راز اس کا یہی ہے کہ واقعات تو اختیار میں ہوتے نہیں اور ہوس زیادہ ہوتی ہے اس واسطے (9) ہمیشہ مصیبت میں گزرتی ہے ۔ برخلاف اس شخص کے کہ جس کے پاس دین ہو کیونکہ اس کو خدا تعالی سے محبت ہوتی ہے اور محبت میں یہ حالت ہوتی ہے کہ ہرچہ (10) آں خسرو کند شیریں بود حکایت : حضرت غوث اعظم کا واقعہ ہے کہ ان کو کسی نے ایک آئینہ چینی نہایت بیش ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) نیک آدمی کے پاس اچھا مال عمدہ چیز ہے ۔ اور یہ حدیث میں ہے ۔ (2) مولانا رومی مثنوی میں ۔ (3) اگر تم مال کو دین کے واسطے برداشت کر رہے ہو تو حضور نے اس کے لئے فرمایا ہے کہ یہ بہترین نیک مال ہے ۔ (4) ترجمہ آگے ہے ۔ (5) کہ دل اس میں ہر وقت لگا ہوا ہو ۔ (6) کہ دل میں محبت نہیں ہاں ضرورت کی چیز ہے ۔ (6) جو تندرست دل خدا سے لگن والا رکھتا ہو اگر دل ایسا نہ ہو گا تو مال اس میں گھسا ہوا ہو گا ۔ (7) ورنہ وہی پہلی بات ہے کہ مفلسی کم مضر اور امیری بہت مضر ہو گی کہ مفلسی میں تقدیر کا شکوہ یا گستاخی ہے اور امیری میں غرور ظلم توہین مسلم بلکہ توہین دین و اہل دین بلکہ خدائی تک کے دعوی کا خطرہ ہے ۔ سوائے اس کے جس کو اللہ بچائے ۔ (8) کہ اب یہ ہو وہ ہو اور ہوتا نہیں کہ ہونا اختیار میں نہیں ۔ (10) وہ بادشاہ جو کچھ بھی کرتا ہے میٹھا اور مزے دار ہوتا ہے ۔ (11) چین کا بنا ہوا منہ دیکھنے کا شیشہ بڑی قسمت کا ۔