ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
وکہ وضو کر کے دو رکعت پڑھو اور توبہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرو - جب نگاہ پڑے یا دل میں تقاضا پیدا ہو تو فورا ایسا ہی کرو - ایک دن تو بہت سی رکعتیں پڑھنا پڑیں گی - دوسرے دن بہت کم ایسا خیال آوے گا - اس طرح بتدریج نکل جاوے گا - اس لئے کہ نفس کو نماز بڑی گراں ہے - جب دیکھے گا ذرا سامزہ لینے پر یہ مصیبت ہوتی ہے ہر وقت نماز ہی میں رہتا ہے پھر ایسے سوسے نہ آویں گے - سمع و بصر و قلب و جوارح/1 کی حفاظت کا حکم ولا تقف مالیس لک بہ علم ان السمع والبصر والفواد کل اولٰئک کام عنہ مسئولا مت اتباع کر اس شے کی جس کی تجھ کو تحقیق نہیں - بے شک کان اور آنکھ اور قلب ان میں سے ہر ایک سے سوال کا جاوے گا - اس آیت میں چار چیزوں کی حفاظت کا حکم فرمایا ہے قلب انکھ کان یہ تین چیزیں تو بالتصریح /2 بیان فمرائیں چوتھی چیز بقیہ جوارح یعنی ہاتھ پاؤں زبان وغیرہ کی حفاظت ہے وہ بالتصریح اس آیت میں مذکور نہیں ہیں بلکہ ان چیزوں کی حفاظت کو ولا تقف مالیس لک بہ علم میں دلالۃ /3 ذکر فرمایا ہے چنانچہ ولا تقف مالیس لک بے علم کی حقیقت میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت میں تمام جوارح کی حفاظت بھی آگئی ہے اس لئے کہ اس کی حقیقت ہے بلا تحقیق کسی امر کا اتباع نہ کرنا اب اس کے تحقق /4 کی چند صورتیں ہیں - مثلا کوئی شے گم ہوجاوے بلا تحقیق قرائن موہومہ /5 پر کسی کو چور کہہ دیا - چور کہنا زبان کا گنا ہے - ولا تقف مالیس لک بہ علم اس گناہ سے روکتا ہے - دیکھئے ولا تقف مالیس لک بہ علم پر عمل نہ ہونے سے زبان کا گناہ ہوگیا - جب تک کسی کے فعل میں تاویل ہوسکے اس وقت تک اس پر بد گمانی نہ چاہیے حکایت : ایک عجیب حکایت یاد آئی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے ایک شخص کو چوری ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1ہاتھ پیر وغیرہ ظاہری اعضاء /2 صاف صف /3 جو صاف ہو مگر اس سے نکلتا ہو - /4 وجود کی یعنی بے تحقیق بات کی پیروی کا وجود اور س کی شکل /5 غیر یقینی صرف وہمی نادان نکالنا حاضرات کرنا قر بنے ہونا سب اس میں داخل ہے -