ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
زیادہ شدید ہے کہا کہ جس مرض کو خفیف سمجھا جاوے وہ بہت اشد ہے اس طرح جس گناہ کو ہلکا سمجھا جاوے وہ بہت شدید ہے ۔ اس لئے کہ لا علاج 1؎ ہے ۔ بری نظر اور بری نیت بہت سخت گناہ ہے مگر لوگ اس کو ہلکا سمجھتے ہیں منجملہ ایسے امراض کے ایک مرض یعنی گناہ وہ ہے جس کا آیت کریمہ میں ذکر ہے اور اسی واسطے اس کو اس وقت اختیار کیا گیا ہے چنانچہ فرماتے ہیں یعلم خائنۃ الاعین ( اللہ تعالی جانتے ہیں آنکھ کی خیانت کو اور جس کو سینے چھپاتے ہیں ( یعنی دل کی باتوں کو ) خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس آیت میں دو گناہوں کا ذکر فرمایا ہے آنکھوں کے گناہوں کو اور دل کے گناہ کو یوں تو آنکھوں کے بہت سے گناہ ہیں لیکین یہان ایک خاص گناہ کا ذکر ہے وہ کی ہے کہ بد نگاہی ۔ اسی طرح دل کے بہت سے گناہ ہیں لیکن یہاں بقرینہ سباق 2؎ خاص گناہ کا ذکر ہے یعنی نیت بری ہونا ان دونوں گناہوں کو لوگ گناہ تو سمجھتے ہیں لیکن اس میں شک نہیں ہے کہ جس درجہ ان کی مضرت ہے اسی قدر نہیں سمجھتے چنانچہ گناہ کا ادنی اثر یہ ہونا چاہیے کہ دل تو میلا ہو جائے مگر اس گناہ کے بعد دل بھی میلا نہیں ہوتا بہت خفیف سمجھتے ہیں کسی عورت کو دیکھ لیا کسی لڑکے کو گھور لیا اس کو ایسا سمجھتے ہیں جیسے کسی اچھے مکان کو دیکھ لیا یا کسی پھول کو دیکھ لیا ۔ بری نظر اور برے خیال کا مرض عام ہے اور اس کی وجہ اور یہ گناہ وہ ہے کہ اس سے بوڑھے بھی بچے ہوئے نہیں ہیں ۔ بدکاری سے تو بہت محفوظ ہیں کیونکہ اس کے لئے بڑے اہتمام کرنے پڑتے ہیں ۔ اولتو جس سے ایسا فعل کرے وہ راضی ہو اور روپیہ بھ ی پاس ہو اور نیز حیا و شرم مانع نہ ہو غرض اس کے لئے شرائط بہت ہیں اسی طرح موانع بھی بہت ہیں چنانچہ کہیں تو یہ امر مانع ہوتا ہے کہ اگر کسی کو اطلاع ہو گئی تو کیا ہو گا کسی کو خیال ہوتا ہے کے کوئی بیماری نہ لگ جاوے کسی کے پاس روپیہ نہیں ہوتا کسی کو اس کی وضع مانع ہوتی ہےچونکہ موانع زیادہ ہیں اس لئے کوئی شائستہ آدمی خصوصا جو دیندار سمجھے جاتے ہیں اس میں بہت کم مبتلا ہوتے ہیں ۔ بخلاف آنکھوں کے گناہ کے کہ اس ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1؎ اس کے نزدیک لا علاج ہے نہ مرض سمجھا نہ علاج کی ضرورت 2؎ پچھلے الفاظ کے معنے سے