ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
و آداب لکھے ہوئے تھے ۔ کسی میں قبلہ کونین و کعبہ دارین کسی میں رہنمائے جہاں وغیرہ وغیرہ اور فرمایا کہ بھائی نہ تو اس قدر برا ہوں جتنا اس شخص نے کہا اور نہ اس قدر اچھا ہوں جتنا ان لوگوں نے لکھا پس اگر خلاف واقع کہنے کی وجہ سے اس شخص پر غصہ آیا تو ان لوگوں پر بھی تو غصہ آنا چاہیے ۔ اور ان کا منہ بھی تو بند کرنا چاہیے جو کہ جنید عصر اور فرید وقت کہتے ہیں ۔ حکایت : مولانا احمد علی محدث سہارنپوری کو ایک شخص نے آ کر برا بھلا کہنا شروع کیا ۔ مولانا چونکہ بڑے مرتبہ کے شخص تھے طالب علموں کو سخت غصہ آیا اور اس کے مارنے کو اٹھے ۔ مولانا نے فرمایا کہ بھائی سب باتیں تو جھوٹ نہیں کہتا کچھ تو سچ بھی ہیں تم اسی کو دیکھو ۔ حکایت : اسی طرح امام ابوحنیفہ کو ایک شخص نے برا کہا تو آپ نے اس کو ہدیہ بھیجا اور امام صاحب کی نسبت لکھا ہے کہ آپ کبھی کسی کی غیبت نہ کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میں اگر کسی کی غیبت کروں تو اپنی ماں کی غیبت کرنا زیادہ مصلحت ہے تاکہ میری نیکیاں میری ماں ہی کے پاس رہیں ۔ غیروں کے پاس تو نہ جائیں حضرت امام سفیان ثوری فرمایا کرتے تھے کہ امام ابو حنیفہ بڑے عقلمند ہیں کہ ہم لوگوں کی نیکیاں تو وہ لے لیتے ہیں ( یعنی چونکہ ہم ان کی بابت کبھی کچھ کہہ دیتے ہیں ) اور وہ اپنی نیکیاں کسی کو نہیں دیتے ( یعنی چونکہ وہ کسی کی غیبت نہیں کرتے ) صاحبو ! غور کرو کہ ایک یہ اسلاف (1) ہیں جن کے وہ حالات تھے ایک ہم اخلاف (2) ہیں کہ جن کے یہ حالات ہیں خوب کہا ہے شنیدم (3) کہ مردان راہ خدا دل دشمناں ہم نہ کردند تنگ ترا (4) کے میسر شود ایں مقام کہ بادو ستانت خلافست و جنگ اہل اللہ سے پرخاش (5) کا نتیجہ حکایت : دہلی کے ایک بادشاہ کے متعلق مشہور ہے کہ اس کو ایک مرتبہ حریر (6) پہننے کی طرف میلان ہوا ۔ بعض تنخواہ دار مولویوں نے اس کے حلت کا فتوی دے دیا ۔ اور بہت سے وجوہ (7) ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) پہلے لوگ گزرے ہوئے بزرگ (2) پیچھے آنے والے (3) سنا ہے کہ اللہ تعالی کے راستہ کے جوانمرد لوگوں نے کبھی دشمنوں کا بھی دل نہیں دکھایا ۔ (4) تم کو یہ مرتبہ کہاں میسر ہو سکتا ہے کیونکہ تمہاری تو دوستوں سے بھی مخالفت اور لڑائی ہے ۔ (5) مخالفت ۔ (6) ریشم ۔ (7) جائز ہونے کی وجہیں 12