ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ما بطن ( میں بہت غیرت والا ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیرتے والے ہیں اپنی غیرت ہی کی وجہ سے فحش باتوں کو حرام فرمادیا ہے کھلی ہوں یا چھپی ) اور یہ سب فواحش ہیں آنکھ سے دیکھنا ہاتھ سے پکڑنا پاؤں سے چلنا کیونکہ ان سب کو شارع نے زنا ٹھہرایا ہے - العینان تزنیان وزنا ھما النظر والازنان تزنیان و زنا ھما الاستماع واللسان یزنی وزناہ النطق والیدن ان تزنیان و زناھما البطش الحدیث یعنی کہ آنکھیں زنا کرتی ہیں اور ان کا زنا دیکھنا ہے اور کان زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا سننا ہے اور زبان بھی زنا کرتی ہے اور اس کا زنا بولنا ہے - ( یعنی کسی عورت ولڑکے سے شہوۃ کی راہ سے باتیں کرنا ) اور ہاتھ بھی زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا ( غیر محرم کو ) پکڑنا ہے اور جب یہ فواحش ہیں اور فواحش پر غیرت حق اوپر معلوم ہوچکی ہے تو ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ کو یہ افعال نہایت نا پسند ہیں - بد نگاہی کے مرض میں بعض پیر بھی مبتلا ہیں اور عورتوں کو پیر سے پردہ کرنے کی ضرورت اور افسوس ہے کہ بعضے پیر بھی اس میں مبتلا ہوتے ہیں کہ عورتیں ان سے پردہ نہیں کرتیں اور کہتی ہیں کہ یہ تو بجائے باپ کے بلکہ باپ سے بھی زیادہ ہیں اور بے حیا محابا /1 سامنے اتی ہیں اور بڑے بے حیادہ /2 دیوث مرد ہیں جو ایسے پیروں کے سامنے اپنی بیٹیوں بہوؤں کو آنے دیں بعض جگہ تو ایسا سنا گیا ہے کہ مرید تنہا مکان میں جاتی ہیں اور وہاں مرید ہوتی ہیں نعوذ باللہ جناب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کون ہوگا حضور سے عورتیں پردہ کرتی تھیں - ساری امت کی عورتیں آپ کی روحانی بیٹیااں اور حضور خود معصوم کی قسم کے وسوسہ کا بھی شائبہ نہیں لیکن باوجود اس کے بھر پردہ کا حکم تھا اور زواج مطہرات تمام امت کے مردوں عورتوں کی مائیں تھیں چنانچہ ارشد ہے /3 و ازواجہ امھاتھم اور کسی کو ان کی نسبت توبہ توبہ وسوسہ تک بھی شرکا نہ تھا لیکن باوجود ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 بے لحاظ /2 بہت بے شرم /3 اور نبی کی بیویاں سب مسلمانوں کی مائیں ہیں