ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
منفعت وہ لائق تحصیل کے لئے ہے - جس میں دو صفتیں ہوں - ایک تو یہ کہ وہ منفعت زیادہ باقی رہنے والی ہو - دوسرے یہ کہ خالص ہو مشوب / 1 بضرر نہ ہو دیکھ لیجئے - اگر کوئی منفعت چار سال رہنے والی ہو اور دوسری آٹھ سال تو ہر عاقل دوسری ہی پسند کرے گا اور اسی کو اختیار کرے گا مثلا دو مکان ہوں ایک بڑا عالی شان اور خوبصورت ہو اور دوسرا چھوٹا اور بد صورت ہو اور وہ مکان کسی شخص کے سامنے پیش کئے گئے لیکن یہ کہا گیا کہ بڑا مکان چار پانچ روز کے بعد خالی کرالیا جاوے گا اور چھوٹا کبھی خالی نہ کرایا جاوے گا - تو ظاہر ہے کہ ہر عاقل اس چھوٹے ہی مکان کو پسند کرے گا اور اگر یہ کہہ دیا جاوے گا کہ نسلا بعد نسل تم کو دے دیا جاوے گا تو ضرور ہی پسند کرے گا معلوم ہوا کہ منفعت جس قدر باقی رہنے والی ہوگی اسی قدر زیادہ اعتبار کے قابل /2 ہوگی - اسی طرح اگر وہ مکان عالی شان باوجود اپنی خوبصوری کے کسی ضرر پر مشتمل ہو مثلا ہمسایہ اچھا نہ ہو یا اور کوئی مضرت کا احتمال ہو اور اس چھوٹے مکان میں یہ اندیشہ نہ ہو تو ظاہر ہے کہ وہ چھوٹا ہی مکان پسند ہوگا - پس یہ قاعدہ ثابت ہوا کہ منفعت وہ قابل تحصیل کے ہے جو مضرت سے خالی ہو - اسی طرح مضرت بھی وہ زیادہ قابل اہتمام /3 کے ہوتی ہے جو زیادہ باقی رہنے والی ہو اور نیز من کل الوجوہ / 4 مضرت ہی ہو اور کوئی شائبہ اس میں منفعت کا نہ ہو دیکھو اگر اثناء سفر میں آدمی کسی مکان میں ایک دو شب کے لئے قیام کرتا ہے اور وہاں کوئی ناگوار امر پیش آتا ہے تو اس کے دفع میں زیادہ اہتمام اور فکر نہیں کرتا بخلاف اس کے کہ وطن اصلی میں کوئی امر پیش آجاوے تو اس کے دور کرنے کی فکر ہوتی ہے اس لئے کہ وہاں ہمیشہ رہنا ہے اور مثلا اگر کہا جاوے کہ اگر تم چار دن کے لئے دھوپ میں سفر کر لو تو تم کو عمر بھر راحت ملے گی یا اگر چار ماہ راحت سے رہوگے تو عمر بھر جیل خانہ میں رہو گے تو ظاہر ہے کہ ہر عاقل اس چار روز کے سفر کی مشقت کو گوارا کر لے گا اور دوسری صورت کو پسند نہ کریگا - معلوم ہوا کہ مضرت / 5 باقیہ و خالصہ زیادہ فکر کے قابل ہے اور مضرت فانیہ زیادہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 مضرت سے ملی ہوئی /2 چاہئے چھوٹی ہو / 3 دور کرنے کے اہتمام کی / 4 ہر ہر طریقہ سے / 5 مدت تک رہنے والی تکلیف یا نقصان اور خالص کہ نفع و راحت کی کوئی شکل اس میں نہ ہو