ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
چلے جا رہے تھے راستے میں ایک شخص کو دیکھا کہ زمین پر پڑا ہے اور تمام بدن زخمی ہو رہا ہے ۔ غور کر کے دیکھا تو انوار اس شخص کو گھیرے ہوئے ہیں اور اہل اللہ میں سے ہیں ۔ ان کو بہت رحم آیا اور قریب جا کر ادب سے زخموں کی مکھیاں جھلنے لگے کچھ دیر کے بعد ان کو افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ یہ کون شخص ہے کہ میرے اور میرے محبوب کے درمیان حائل ہو رہا ہے اور فرمایا کہ میری وہ حالت ہے کہ خوشا (1) وقتے و خرم روزگارے کہ یارے برخورواز وصل یارے تو محبت کا علاقہ ایسی چیز ہے کہ ناگوار بھی گوارا ہوتا ہے ۔ ایک شخص کا واقعہ لکھا ہے کہ کسی شخص کی محبت کے جرم میں اس کو چابک کی سزا دی جا رہی تھی ۔ نناوے چابکوں میں تو آہ نہیں کی لیکن اس کے بعد جو ایک چابک لگا ہے تو اس میں بہت زور سے آہ کی لوگوں نے بہت سبب پوچھا کہنے لگا کہ ننانوے چابک تک تو محبوب بھی میرے سامنے کھڑا تھا مجھے (2) یہ حظ تھا کہ محبوب میری حالت کو دیکھ رہا ہے اس میں تکلیف محسوس نہیں ہوئی ۔ اور اخیر کے چابک میں وہ جا چکا تھا اس لئے اس کی تکلیف محسوس ہوئی ۔ حق سبحانہ و تعالی اسی کو فرماتے ہیں ۔ واصبر (3) لحکم ربک فانک باعیننا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس (4) خیال میں بھی یہ خاصیت ہے کہ کلفت مبدل (5) بہ راحت ہو جاتی ہے اور عشاق نے بھی اس کی تمنا کی ہے ۔ بجرم (6) عشق تو ام میکشند غوغا نیست تو نیز برسربام آ کہ خوش تماشائیست یہ جو برسر (7) بام بلا رہا ہے محض اسی حظ و راحت کے لئے تو جب محبت میں یہ خاصہ ہے تو جن کو آپ تکلیف میں سمجھتے ہیں اور ان کے اس حالت کے برداشت پر تعجب کرتے ہیں اگر ان کو بھی اس تکلیف میں راحت ہوتی ہو تو کیا عجب ہے ۔ حکایت : حدیث شریف میں ہے کہ ایک صحابی نماز میں قرآن شریف پڑھ رہے تھے ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) کتنا اچھا ہے وہ وقت اور کتنا خوب ہے وہ زمانہ کہ ایک دوست دوسرے کی ملاقات سے پھل حاصل کرے ۔ (2) مزہ کیف (3) اور صبر کیجئے اپنے رب کے حکم کے لئے کیوں کہ آپ ہمارے سامنے ہیں ۔ (4) محبوب کے سامنے ہونے کے خیال میں (5) راحت سے بدل جاتی ہے ۔ (6) آپ ہی کے عشق کے جرم میں مجھے قتل کر رہے ہیں اس کی دہائی ہے تو آپ بھی چھت کے کنارہ آ دیکھئے کیوں کہ ایک اچھا تماشا ہے (7) چھت کے کنارہ پر 12